دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت نے فلپ کارٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے


وزیر اعظم کے ’آتمنیر بھر بھارت‘ کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے، فلپ کارٹ نے حکومت ہند کے نیشنل رورل لائولی ہڈمشن کے ساتھ ہاتھ ملایا

جناب گری راج سنگھ نے کہا،‘سیلف ہیلپ گروپوں کی دیہی مصنوعات میں ہندوستان اور بیرون ملکوں کے عوام میں قبولیت  حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت ہے’

شراکت داری  علم و تربیت کی مدد فراہم کرکےقومی بازار تک رسائی سے  دیہی معاش میں اضافہ کرے گی

فلپ کارٹ سمرتھ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دونوں فریقوں  کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے

Posted On: 02 NOV 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،2 نومبر،2021

فلپ کارٹ ،ہندوستان کے مقامی ای کامرس بازار نے ،حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کے ساتھ ان کے کثیر جہتی دین دیال انتیودے یوجنا ،نیشنل رورل لائولی ہڈ مشن (این آئی ایل ایم ،ڈی اے وائی ) پروگرام کےلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔مقامی کاروباروں اور سیلف ہیلپ گروپوں کو با اختیار بنانے میں مدد کرنے کےلئے ،خاص طورپر جن کی قیادت خواتین کرتی ہیں،کو ایک کامرس کے دائرے میں لاکر یہ شراکت داری این آر ایل ایم ۔ڈے اے وائی کے مقصد کے ساتھ منسلک ہے جس کا مقصد خود روزگار اور کاروبار کے لیے دیہی برادریوں کی صلاحیتوں کو تقویت دینا ہے، اس طرح وزیر اعظم کے "آتمنیر بھر بھارت" کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KE7R.jpg

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ، دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی کی موجودگی میں، ایم او یو پر دہلی میں ایک تقریب میں جوائنٹ سکریٹری (آر ایل) ،این آر ایل ایم،ڈے اے وائی ،جناب چرنجیت سنگھ اور فلپ کارٹ کے چیف کارپوریٹ افیئرس افسر ،جناب رجنیش  کمار کے ساتھ دو نمبر 2021 کو دستخط کئے ۔

اس موقع پر، جناب  گری راج سنگھ نے کہا، ’’ایس ایچ جی دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم ان کی سالانہ آمدنی کو کم از کم 1 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ہم ان تمام ممکنہ شراکت داروں کی شناخت اور تعاون کر رہے ہیں جو این آر ایل ایم ۔ڈے اے وائی اور فلپ کارٹ کے درمیان  شراکت کے اس عمل میں مدد کریں گے۔ایس ایچ جی کی دیہی مصنوعات میں ہندوستان اور بیرون ملک عوام کے درمیان قبولیت کی بڑی صلاحیت ہے اور ای کامرس پلیٹ فارم اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ مفاہمت نامے سے دیہی خواتین فلپ کارٹ کے 10 کروڑ سے زیادہ صارفین کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے قابل بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ORYT.jpg

یہ ایم او یو فلپ کارٹ سمرتھ پروگرام کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد کاریگروں، بُنکروں اور دستکاروں کی ہنر مند لیکن کم خدمت والی کمیونٹیز کو فلپ کارٹ مارکیٹ پلیس کے ذریعے قومی مارکیٹ تک رسائی کے  ساتھ ساتھ علم اور تربیت کے لیے وقف تعاون فراہم کرنا ہے۔فلپ کار سمرتھ آن بورڈنگ، کیٹلاگنگ، مارکیٹنگ، اکاؤنٹ مینجمنٹ، کاروباری بصیرت، اور گودام کے ساتھ وقت کے ساتھ انکیوبیشن اور مدد فراہم کرکے مقامی کمیونٹیز کے لیے داخلے کی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے کاروبار اور تجارتی شمولیت کو بڑھانے کے لیے مزید راستے پیدا ہوں گے اور روزی روٹی کے بہتر مواقع پیدا کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

ایم او آر ڈی کا ایم آر ایل ایم ۔ڈے اے وائی پروگرام تمام 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں کے 706 اضلاع کے 6768 بلاکس میں اپنی رسائی کے ساتھ 7.84 کروڑ خواتین کو 71 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جی میں متحرک کر کے غریب دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےصورت ھال  بدلنے والی پہل ثابت ہو رہا ہے۔ مشن کے تحت، طبقاتی اور ذات کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی غریب خواتیناور ان کے فیڈریشنوں میں ، جو اپنے اراکین کو ان کی آمدنی اور معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے مالی، اقتصادی اور سماجی ترقی کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، این آر ایل ایم کی طرف سے ریاستی اور قومی سطح پر ان کے ذریعہ تیار کردہ دیہی مصنوعات کو سرس میلے، سرس گیلری اور ریٹیل آؤٹ لیٹس، ریاستی ملکیت کے آن لائن ای کامرس پلیٹ فارم اور دیگر تجارتی پلیٹ فارم   جیسے پلیٹ فارم فراہم کرکے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔

 چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر، فلپ کارٹ گروپ  ،رجنیش کمار نے کہا، "ہم انڈین مارکیٹ کے بارے میں اپنے علم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاکہ کم خدمت کمیونٹیوں کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کو بڑھایا جا سکے، جن میں سے اکثر دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ ہندوستان کے مقامی کاریگروں، بُنکروں اور سیلف ہیلپ گروپس کے دستکاری اپنے متعلقہ علاقوں سمیت اور اس سے باہر بھی وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے مستحق ہیں۔ فلپ کارٹ سمرتھ پہل انہیں ملک بھر میں پھیلے ہمارے پلیٹ فارم پر ممکنہ طور پر 350 ملین سے زیادہ صارفین تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

فلپ کارٹ سمرتھ پروگرام 2019 میں شروع کیا گیاتھا جس کا آغازبہتر مواقع اور ذریعہ معاش کے ساتھ محروم گھریلو برادریوں اور کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لیے پائیدار اور جامع پلیٹ فارم کے طورپر کیا گیا تھا۔فلپ کارٹ سمرتھ کے تحت اس وقت ہندوستان بھر میں950000 کاریگر، بُنکر اور دستکاروں  اور پلیٹ فارم پر مزید فروخت کنندگان کو لانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے ۔

 

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12472

 



(Release ID: 1768988) Visitor Counter : 202