وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کوویڈ کے بعد تعلیمی اداروں میں معمولات اور جوش و خروش بحال کرنے پر زور دیا


جناب دھرمیندر پردھان نے ملک بھر میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

ملک میں 92 فیصد سے زیادہ اسکولی اساتذہ کو ٹیکے لگائے گئے ہیں

Posted On: 02 NOV 2021 5:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج ملک بھر میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولے جانے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاریکے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔

جناب پردھان اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حق میں ماحول کو سازگار بنانے کے لئے تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کے اراکین کی ویکسی نیشن کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تیزی سے ویکسی نیشن کے تناظر میں تعلیمی اداروں میں معمولات اور جوش و خروش بحال کرنے پر زور دیا۔

آج کے دن تک ریاستوں کی اکثریت نے پہلے ہی تمام درجات کے لئے اسکولوں کو کھول دیا ہے۔ 92فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کے ارکان کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ماتحت اداروں میں 96 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کے اراکین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

****

 

 

U.No:12483

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1768976) Visitor Counter : 151