وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں فوجی خریداری کی کونسل نے ’میک ان انڈیا‘ کے تحت مسلح افواج کو جدیدبنانےکے لئے 7,965 کروڑ روپے کی تجاویز منظور کیں

Posted On: 02 NOV 2021 1:55PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ایچ اے ایل سے 12 لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کی منظوری
  • بی ای ایل سے لنکس یو2 فائر کنٹرول سسٹم کا حصول تاکہ بحری جنگی جہازوں کی ٹریکنگ اور تعامل کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔
  • ساحلی نگرانی کی بحری صلاحیت بڑھانے کے لئے ایچ اے ایل سے ڈورنیئر ایئر کرافٹ کی مڈ لائف اپ گریڈیشن کی منظوری
  • بحریہ کیلئے بندوقوں کی عالمی خریداری کا معاملہ بند کر دیا گیا؛ بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تیار کردہ شارٹ رینج گن ماؤنٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لئے بندوقوں کی تعداد میں اضافہ

فوجی خریداری کونسل (ڈی اے سی) کی 02 نومبر 2021 ک  وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، مسلح افواج کی جدید کاری اور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 7,965 کروڑ روپے کے سرمایہ کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی گئی ۔ یہ تمام تجاویز (صد فیصد) ہندستان میں ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 'میک ان انڈیا' کے تحت ہیں۔

مقامی وسائل سے خریداری کے لئے اہم منظوریوں میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے بارہ لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کی جانب سے لنکس یو 2 فائر کنٹرول سسٹم بحری جنگی جہاز کی سراغ رسانی اور رابطے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور اسی کے ساتھ ایچ اے ایل کے ڈرونئیر طیاروں کی مڈ لائف اپ گریڈیشن سے بحری جاسوسی اور ساحلی نگرانی کی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

'آتم نربھر بھارت' کو مزید فروغ دینے کے ساتھ  بحری بندوقوں کی خریداری کا عالمی معاملہ بند کر دیا گیا ہے اور ان بندوقوں کی تعداد کو بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کے ذریعہ تیار کردہ اپ گریڈ شدہ سپر ریپڈ گن ماؤنٹ (ایس آر جی ایم) میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایس آر جی ایم گائیڈڈ گولہ بارود کے ساتھ ساتھ رینج ایکسٹینشن کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار اہداف کو جوڑنے کے لئے خصوصی صلاحیتیں پیش کرتے ہیں۔ انہیں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔

****

 

 

U.No:12476

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1768967) Visitor Counter : 256