شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بھونیشور-جے پور کے درمیان پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح کیا
Posted On:
02 NOV 2021 2:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2- نومبر 2021/ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج بھونیشور (اڈیشہ)-جے پور (راجستھان) کے درمیان انڈیگو ایئرلائن کی پہلی براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ تعلیم اور صلاحیت سازی و کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، ریلوے اور مواصلات و اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے مرکزی وزیر جناب ویشنو اشونی ، اڈیشہ سرکار میں منصوبہ بندی و ہم آہنگی کا مرس اور ٹرانسپورٹ کے کابینہ وزیر جناب پدمنابھا بہیرا ، سائنس اور ٹکنالوجی ، عوامی کاروبار، سماجی تحفظ اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب اشوک چندر پانڈا بھی ورچوئل طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت ، ریاستی حکومتوں ، انڈیگو ایئرلائنس کے اعلی افسران نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر جناب سندھیا نے کہا کہ بھونیشور مندروں کا شہر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہندو،بودھ، اور جین فرقوں کا مذہبی مرکز ہے ۔ ایک مذہبی مرکز ہونے کے علاوہ اس شہر کا نام ملک کے اسمارٹ شہروں کی فہرست میں ہے۔ بھونیشور ملک کے اہم آئی ٹی اور تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔ جناب سندھیا نے بتایا کہ فی الحال بھونیشور 38 پروازوں کی آمدورفت کے ذریعہ 19 شہروں سے جڑا ہوا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہوا بازی میں سرمایہ کاری ہمیشہ معیاری افراد مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری میں لگایا گیا ہر 100 روپیہ ملک کی جی ڈی پی میں 325 روپے جوڑتا ہے۔ یہ طیاروں کو داخلے کا دروازہ بناتے ہوئے روزگار کے وسیع مواقع بناتا ہے۔ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ 200 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹرمنل عمارتوں کی تعمیر مقررہ وقت کے اندر پوری ہوجائے گی۔
جناب سندھیا نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ذکر کیا ہے کہ بھارت کا ہدف 2070 تک خالص صفر اخراج کے اولولعزم ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اپنے تمام ہوائی اڈوں کو سبز ہوائی اڈہ بنانے کے لئے طویل مدتی توانائی وسائل کا استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے ’’مجھے کہ بتاتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ بھونیشور ہوائی اڈہ 80 فی صد سولر توانائی پر مبنی ہے جو اس ملک کے لئے بہترین مثال ہے۔ اس کے علاوہ جھار سبوڈا جیسے پرواز والے ہوائی اڈے اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے۔ ہوائی اڈہ کا استعمال ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زیادہ مسافر کرتےہیں‘‘۔
اس روٹ پر نئی اڑانوں کے ساتھ بھونیشور اور اس کےعلاقوں کے لوگوں کوبھونیشور اور جے پور کے درمیان سیدھا ہوائی ربط ملے گا جس سے مسافروں کو بلارکاوٹ آمدروفت کی سہولت ہوگی۔ بھونیشور سے جے پور کے درمیان ان نئی اڑانوں کے ساتھ سیاحوں /مسافروں کو ہوائی سفر کے لئے کئی متبادل ملیں گے جس سے سیاحتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور علاقے کی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا ملے گا۔
****
ش ح۔ ج ق۔ ج
Uno-12478
(Release ID: 1768965)
Visitor Counter : 189