ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے پی پی پی پہل کے تحت کیوڑیا ریلوے اسٹیشن پر سووینیر دوکان کے ساتھ ایک آرٹ گیلری تیار کی ہے


آرٹ گیلری میں گجرات اور بھارت کے مختلف النوع فنون ، آرٹ اور دست کاریوں کی نمائش کی جائے گی

اب ‘‘ مجسمۂ اتحاد ’’ دیکھنے آنے والے سیاح ، کیوڑیا ریلوے اسٹیشن پر ہی گجرات کی مالامال ثقافتی تاریخ کا براہِ راست مشاہدہ کر سکیں گے

Posted On: 02 NOV 2021 12:04PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 02 نومبر/ اب ‘‘ مجسمہ ٔ اتحاد ’’ دیکھنے آنے والے سیاح کیوڑیا ریلوے اسٹیشن پر ہی گجرات کی مالا مال ثقافتی تاریخ کا براہ راست مشاہدہ کرسکیں گے ۔

          ‘‘ مجسمہ اتحاد ’’ کے نزدیک سیاحوں کے لئے ایک اور پُر کشش مقام کا اضافہ کرتے ہوئے ویسٹرن ریلوے کی وڈوڈرہ ڈویژن  نے پی پی پی پہل کے تحت کیوڑیا ریلوے اسٹیشن کے مقام پر سووینیر دوکان کے ساتھ ایک آرٹ گیلری تیار کرنے کے مقصد سے انڈین ریلویز کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کنٹریکٹ جاری کیا ہے ۔

          پی پی پی ماڈل کے فائدوں سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے ، آرٹ گیلری میں گجرات اور بھارت کے مختلف النوع فن ، آرٹ اور دست کاریوں کو اجاگر کیا جائے گا اور   ایک نجی فریق کے ذریعے اسے تیار کیا جائے گا اور اس کا کام کاج سنبھالا جائے گا ۔ ریلویز کو اس سے 24.7 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوگی اور اس سے 2.83 کرو ڑروپئے تک کی آمدنی ہونے کی گنجائش ہے ۔ اس اختراعی عمل کی بدولت نہ صرف کیوڑیا آنے والے مسافروں کے ذاتی تجربہ میں مفید اضافہ ہو گا بلکہ سماجی محاذ پر بھی اس منفرد اختراعی عمل سے نرمدا ضلع کے مقامی قبائلی افراد کو بھی  ، اُن کے قبائلی فنوں اور دست کاریوں کو فروغ دینے کا موقع دے کر ، انہیں روز گار فراہم کرانے میں مدد ملے گی ۔

          نمایاں خصوصیات ویڈیو کلپ    https://youtu.be/iPFIz_wA8hg  پر دستیاب ہیں ۔

 

 ( ش ح   ۔    م ع     ۔ ع ا  )     

U. No. 12461



(Release ID: 1768864) Visitor Counter : 161