وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے اسکولوں کے لئے بھاشا سنگم پہل ، بھاشا سنگم موبائل ایپ اور ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت موبائل سوال نامہ کا آغاز کیا
زبان سیکھنے کے عمل کو ہنر کے طور پر فروغ دیا جائے گا ، جس میں رسمی با وثوق کمائی کا نظام بھی شامل ہوگا – جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
01 NOV 2021 5:37PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، یکم نومبر/ تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ زبان سیکھنے کے عمل کو ہنر کے طور پر فروغ دیا جائے گا ، جس میں رسمی با وثوق کمائی کا نظام بھی شامل ہو گا ۔ انہوں نے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر اسکولوں کے لئے بھاشا سنگم پہل ، بھاشا سنگم موبائل ایپ اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت سوال نامہ ایپ کا آغاز کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یہ دن جناب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی – 2020 میں بھارت کی زبانوں کے فروغ پر زور دینے کے مقصد سے متعلق نقطۂ نظر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد زبان سیکھنے کے عمل کو رسمی کریڈٹ کمائی کے نظام کے ساتھ ایک ہنر کے طور پر فروغ دیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک ، بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے ۔
آج جن پہل قدمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ان سے ہمارے طلباء کو ، ہمارے ملک کے لسانی تنوع کو اختیار کرنے میں سہولت ہو گی اور انہیں ہماری مالا مال ثقافت ، وراثت اور رنگا رنگی کے بارے میں حساس بنایا جا سکے گا ۔
بھاشا سنگم ، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت تعلیم کی وزارت کی ایک پہل ہے تاکہ 22 بھارتی زبانوں میں روز مرہ کے استعمال کے بنیادی جملے سکھائے جا سکیں ۔ اس پہل کا نظریہ ، یہ ہے کہ لوگوں کو اپنی مادری زبان کے علاوہ بھی کسی بھی بھارتی زبان میں بول چال کی بنیادی مہارت حاصل کرنی چاہیئے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو تقریب کی مدت کے دوران کم سے کم 75 لاکھ لوگوں کو یہ مہارت حاصل ہونی چاہیئے ۔
بھاشا سنگم کے تحت آج آغاز کئے جانے والی پہل قدمیاں
- اسکولی بچوں کے لئے ایک پہل ، جسے ‘‘ دیکشا ’’ ، ای پاٹھ شالہ اور 22 کتابچوں کے ذریعہ دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔
- ‘‘ ملٹی بھاشی ’’ نامی ایک اسٹارٹ اَپ کے ذریعہ مائی گوو کے اشتراک کے ساتھ تیار کی گئی بھاشا سنگم موبائل ایپ ۔
- بھارت کی ریاستوں کے بارے میں 10000 سے زیادہ سوالات پر مبنی ایک موبائل ایپ ، جسے اس وزارت کے اختراعی شعبے کے ذریعہ نظارہ ٹیکنا لوجیز نے تیار کیا ہے ۔
اسکولوں کے لئے بھاشا سنگم پہل
- این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار کی گئی ۔
- 22 درج فہرست زبانوں میں 100 جملے ، اس طریقے سے پیش کئے گئے ہیں کہ اسکولوں میں بچے ، انہیں دیوناگری رسم الخط ، رومن رسم الخط اور ہندی اور انگریزی میں ترجموں کو بھارتی زبان میں پڑھ سکیں گے ۔
- 100 جملے ، بھارت کی اشارہ جاتی زبان کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو شکل میں پیش کئے گئے ہیں ۔
- بھاشا سنگم کے اس پروگرام کے ذریعہ اسکولوں میں بچے تمام زبانوں کو ، اُن کے رسم الخط اور تلفظ کے ساتھ سمجھنے کے قابل ہو سکیں گے۔
- دیکشا ، ای پاٹھ شالہ اور 22 کتابچوں میں دستیاب ہے ۔
بھاشا سنگم موبائل ایپ
- یہ مائی گوو کے اشتراک کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے محکمے کی ایک پہل ہے ۔
- یہ ایپ مقابلہ جاتی عمل کےذریعہ اور مائی گوو کے ذریعہ منتخبہ ایک ایپ ملٹی بھاشی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے ۔
- اس ایپ میں ابتدائی طور پر 22 بھارتی زبانوں میں روز مرہ کے استعمال کے 100 جملے شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ جملے رومن رسم الخط اور مذکورہ زبان کے رسم الخط دونوں میں دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ ، یہ آڈیو شکل میں بھی دستیاب ہیں اور اس ایپ کی فہرست میں مزید جملوں کو شامل کیا جائے گا ۔
- زیر تربیت فرد کو ٹسٹ کئے جانے کی بنیاد پر مرحلوں کے ذریعہ پاس کیا جائے گا ۔ آخر میں ایک تفصیلی ٹسٹ بھی ڈجیٹل سرٹیفکیٹ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔
- اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے ۔
ای بی ایس بی کوئز ایپ
- ای بی ایس بی کوئز گیم کے تحت بھارت کے بچوں اور نو جوان افراد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ انہیں ہمارے مختلف خطوں ، ریاستوں ، ثقافتوں ، قومی سور ماؤں ، تاریخی عمارتوں ، رسم و رواج ، سیاحتی مقامات ، زبانوں ، جغرافیہ ، تاریخ اور مقامی جغرافیائی خصوصیات اور تفصیلات کے بارے میں مزید جاننے اور سمجھنے میں مدد مل سکے ۔
- ہمارے پاس پہلے ہی اس کوئز کے حصے کے طور پر 10000 سے زیادہ سوالات موجود ہیں ۔ یہ گیم کھیلنا بہت آسان ہے ۔ سوالات حل کیجئے ، سیکھئے اور گریڈ حاصل کیجئے ۔ اس کے علاوہ ، اس کوئز یا سوال نامہ میں مشکل سوالات کی 15 مختلف سطحیں ہیں ۔
- ای بی ایس بی کوئز ، سر دست اینڈ رائیڈ او ایس پر دستیاب ہے اور آئی او ایس ورژن بھی جلد ہی دستیاب کرایا جائے گا ۔
- یہ گیم فی الحال انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے ۔ آئندہ تین مہینے میں ای بی ایس بی کوئز کو 12 دیگر مختلف علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب کرایا جائےگا ۔
تعلیم کے وزیر مملکت جناب آر آر سنگھ ، ڈی او ایس ای ایل کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال ، اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے مورتی ، مائی گوو کے سی ای او جناب ابھشیک سنگھ ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا )
U. No. 12455
(Release ID: 1768841)
Visitor Counter : 338