صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد106.85 کروڑسے تجاوزکرگئی
گذشتہ 24 گھنٹے میں 52.39لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں
شفایابی کی شرح سردست98.21 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں10,423نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال1,53,776مریض زیر علاج ہیں، جو250 دنوں میں سب سے کم ہیں
جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.16 فیصد) ہے، جو پچھلے39 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
02 NOV 2021 10:02AM by PIB Delhi
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52،39،444 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد106.85 کروڑ (1,06,85,71,879) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,07,33,024 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,79,238
|
دوسری خوراک
|
92,33,414
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,71,868
|
دوسری خوراک
|
1,59,56,217
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
42,04,89,326
|
دوسری خوراک
|
14,45,67,423
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,53,42,269
|
دوسری خوراک
|
9,71,44,220
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,00,17,665
|
دوسری خوراک
|
6,70,70,239
|
مجموعی تعداد
|
1,06,85,71,879
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 15,021مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,36,83,581 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.21 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 128دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 10,423 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,53,776ہے، جو 250 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.46 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 10,09,045نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.02 کروڑ (61,02,10,339) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.16 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ39 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.03فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے29 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار64 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
************
ش ح ۔ س ک ۔ م ش
U. No.12448
(Release ID: 1768768)
Visitor Counter : 231