نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کھیل نے قومی کھیل انعامات 2020 کے فاتحین کو ٹرافیاں سونپیں، مرکزی وزیر کھیل تقریب میں شریک ہوئے


سبھی کھلاڑی کم از کم پانچ ایسے کھلاڑیوں کی کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو ٹریننگ دینے کا عہدہ کریں، جن میں مستقبل میں بھارت کے لیے تمغے جیتنے کا دم خم ہو: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 01 NOV 2021 6:32PM by PIB Delhi

وزارت کھیل نے آج دہلی کے اشوکا ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران پچھلے سال کے قومی کھیل انعامات کے تمام فاتحین کو ٹرافیاں سونپیں۔ قومی کھیل انعامات 2020 کے تمام فاتحین کو پہلے ہی نقد انعام دے دیے گئے تھے، لیکن انہوں نے پچھلے سال کی تقریب کے دوران اپنی ٹرافیاں اور سند حاصل نہیں کیے تھے، تب کھیل سے متعلق انعامات کی تقریب کووڈ-19 وبائی مرض کے سبب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔ مرکزی وزیر برائے کھیل اور امور نوجواں جناب انوراگ ٹھاکر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر کھیل سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، امور نوجواں کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور امور نوجواں اور کھیل کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IO9S.jpg

29 اگست، 2020 کو وزارت کھیل نے کل 74 قومی کھیل انعامات تقسیم کیے تھے جس میں پانچ راجیو گاندھی کھیل رتن اور 27 ارجن ایوارڈ شامل ہیں۔ پیر کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں رانی رامپال، ونیش پھوگاٹ اور مریپن تھنگاویلو سمیت کئی انعام جیتنے والوں نے شرکت کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو معروف کھیل رتن انعامات سونپے گئے اور لوولینا بورگوہین، ایشانت شرما، اتنو داس، ساتوک سائی راج رنکی ریڈی، چراغ چندر شیکھر شیٹی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سونپے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UWE1.jpg

انعام جیتنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا، ’’قومی کھیل انعامات ایک باوقار انعام ہے جو کھلاڑیوں کے ذریعے برسوں کی لگن اور کڑی محنت کے بعد جیتا جاتا ہے۔ سبھی انعام جیتنے والوں کو مبارکباد اور انہیں مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات۔ انعام جیتنے والوں کا سفر یہیں ختم نہیں ہوتا، انہیں اور بھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ ہمیں با صلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش جاری رکھنی چاہیے، ان کی کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو نکھارنا چاہیے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تمغے جتینے کے قابل بنانا چاہیے۔ اس لیے، میں سبھی کھلاڑیوں سے پانچ ایسے کھلاڑیوں کی کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو ٹریننگ دینے کا عہد لینے کی درخواست کرتا ہوں جو مستقبل میں بھارت کے لیے تمغے جیتنے کا دم خم رکھتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F81U.jpg

سال 2020 کے لیے قومی کھیل انعام فاتحین کی فہرست –

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ: روہت شرما (کرکٹ)، مریپن تھنگاویلو (پیرا-ایتھلیٹکس)، منیکا بترا (ٹیبل ٹینس)، ونیش پھوگاٹ (کشتی)، رانی رامپال (ہاکی)۔

ارجن ایوارڈ: اتنو داس (تیر اندازی)، دوتی چند (ایتھلیٹکس)، ساتوک سائی راج رنکی ریڈی (بیڈمنٹن)، چراغ چندر شیکھر شیٹی (بیڈ منٹن)، وشیش بھرگوونشی (باسکٹ بال)، منیش کوشک (مکے بازی)، لوولینا بورگوہین (مکے بازی)، ایشانت شرما (کرکٹ)، دیپتی شرما (کرکٹ)، ساونت اجے اننت (گھڑ سواری)، سندیش جھنگن (فٹ بال)، ادیتی اشوک (گولف)، آکاش دیپ سنگھ (ہاکی)، دیپکا (ہاکی)، دیپک (کبڈی)، کالے ساریکا سدھاکر (کھو کھو)، دتو ببن بھوکانل (روئنگ)، منو بھاکر (نشانے بازی)، سوربھ چودھری (نشانے بازی)، مدھوریکا پاٹکر (ٹیبل ٹینس)، دیوج شرن (ٹینس)، شو کیشون (سردیوں کے کھیل)، دویہ کاکران (کشتی)، راہل اوارے (کشتی)، سویش نارائن جادھو (پیرا-تیراکی)، سندیپ (پیرا-ایتھلیٹکس)، منیش نروال (پیرا نشانے بازی)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VZ5V.jpg

درونا چاریہ ایوارڈ (لائف ٹائم زمرہ): دھرمیندر تیواری (تیر اندازی)، پرشوتم رائے (ایتھلیٹکس)، شو سنگھ (مکے بازی)، رومیش پٹھانیا (ہاکی)، کرشن کمار ہڈا (کبڈی)، وجے بھال چندر منیشور (پیرا پاور لفٹنگ)، نریش کمار (ٹینس)، اوم پرکاش دہیا (کشتی)۔

درونا چاریہ (ریگولر زمرہ): جوڈ فیلکس (ہاکی)، یوگیش مالویہ (مل کھمبھ)، جسپال رانا (نشانے بازی)، کلدیپ کمار ہانڈو (ووشو)، گورو کھنہ (پیرا بیڈ منٹن)۔

دھیان چند ایوارڈ: کلدیپ سنگھ بھلر (ایتھلیٹکس)، جنسی فلپس (ایتھلیٹکس)، پردیپ شری کرشن گندھے (بیڈ منٹن)، ترپتی مرگنڈے (بیڈ منٹن)، این اوشا (مکے بازی)، لاکھا سنگھ (مکے بازی)، سکھوندر سنگھ سندھو (فٹ بال)، اجیت سنگھ (ہاکی)، من پریت سنگھ (کبڈی)، جے رنجیت کمار (پیرا ایتھلیٹکس)، ستیہ پرکاش تیواری (پیرا بیڈ منٹن)، منجیت سنگھ (روئنگ)، آنجہانی جناب سچن ناگ (تیراکی)، نندن بل (ٹینس)، نیتر پال ہڈا (کشتی)۔

تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ: انیتا دیوی (لینڈ ایڈونچر)، کرنل سرفراز سنگھ (لینڈ ایڈونچر)، ٹکا تموت (لینڈ ایڈونچر)، کیول ہیرین ککا (لینڈ ایڈونچر)، ستندر سنگھ (واٹر ایڈونچر)، گجانند یداو (ایئر ایڈونچر)، آنجہانی مگن بیسا (لائف ٹائم اچیو منٹ)۔

مولانا ابو الکلام آزاد (ماکا) ٹرافی: پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ۔

راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار:

نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت اور ٹریننگ: لکشیہ انسٹی ٹیوٹ، آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے توسط سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی: تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) لمیٹڈ۔

کھلاڑیوں کو روزگار اور کھیل کی فلاح و بہبود کے اقدام: ایئرفورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ۔

ترقی کے لیے کھیل: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس مینجمنٹ (آئی آئی ایس ایم)۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12441

 

 

 


(Release ID: 1768727) Visitor Counter : 341