نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

اچھی حکمرانی کو نچلی سطح تک جانا چاہئے: نائب صدر


نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی پی اے پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری نظام میں صلاحیت کے خلا کو دور کرنے میں اہم رول ادا کرے

ملک نے وبائی امراض کے دوران بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

ہر ہندوستانی سماجی تبدیلی کا سرگرم ایجنٹ بن رہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی جنرل باڈی کی 67ویں سالانہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 01 NOV 2021 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم نومبر،2021۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی کو نچلی سطح تک جانا چاہئے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی جنرل باڈی کی 67ویں سالانہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت پالیسیاں بنا رہی ہے اور ایسے پروگرام ترتیب دے رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور بھارت کی ترقی کو تیز رفتاری سے ٹریک کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو خوشحال اور آرام دہ بناناہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کو سرکاری انتظامیہ کے نظریہ اور عمل کے لئے وقف ایک اہم ادارے کے طور پر ڈیلیوری نظام میں صلاحیت کے خلا کو ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘آئی آئی پی اے ملک میں گورننس اصلاحات کی نئی لہر کو متحرک کرنے کے لیے ایک موزوں ادارہ ہے’’۔

حکومت کے کئی اقدامات جیسے پردھان منتری جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت انفراسٹرکچر مشن، آیوشمان بھارت-ڈیجیٹل مشن اور حال ہی میں اعلان کردہ 100 لاکھ کروڑ کے قومی بنیادی ڈھانچے کے ماسٹر پلان ‘گتی شکتی’ کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان واضح طور پر ایک تبدیلی کے راستے پر ہے. ‘‘ہم لوگوں، ان کی امیدوں اور امنگوں، ان کی ضروریات اور حقوق، ان کے فرائض اور ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ہم ہر ہندوستانی کو سماجی تبدیلی کا ایک سرگرم ایجنٹ بنا رہے ہیں’’۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ حکومت منیمم گورنمنٹ-میکسیمم گورننس کو حاصل کرنے، حکومت اور عوام، نظام اور سہولیات، مسائل اور حل کے درمیان خلیج کو ختم کرنے، مشکلات کا خاتمہ اور عوام کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لئے ٹیکنالوجی پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ مستقبل کے ہندوستان کی تشکیل میں شراکت دار کے طور پر نجی شعبے اور سول سوسائٹی کو بڑے پیمانے پر شامل کر رہی ہے’’۔

مختلف شعبوں کی ہمہ جہت کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘ملک ان بے شمار سرکاری ملازمین کا شکر گزار ہے جو گورننس کو تبدیل کرکے اس وژن کو حقیقت بنا رہے ہیں؛ موجودہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے والے طبی پیشہ ور افراد کا بھی شکر گزار ہے اور دفاعی افواج کا بھی جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، سیکورٹی اہلکاروں کا بھی جو ہماری حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں؛ کسانوں کا بھی جو ہماری خوراک کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں اور تدریس سے وابستہ اساتذہ کا بھی شکر گزار ہے جو نوجوان ذہنوں کی تشکیل کر رہے ہیں’’۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب حکومت اور پارلیمنٹ کی طرف سے نافذ کردہ ترقی پسند قانون سازی کی ترجمانی کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو چھونے والے ٹھوس نتائج حاصل ہوں۔

کووڈ-19 وبائی مرض کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران مشکل وقت کے باوجود ملک نے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور اپنی اندرونی طاقتوں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا اور ان چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا دیا گیا ہے، ادویات اور ویکسین کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نے 21 اکتوبر 2021 کو 100 کروڑ  ٹیکے کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھوس، اسٹریٹجک، بصیرت والی قیادت اور قابل و سرشار عملدرآمد مشینری کا نتیجہ ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 اور ٹوکیو پیرالمپک 2020 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘آتم نربھر بھارت’ کا جذبہ کھیلوں میں بھی جھلک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کا کھیلو انڈیا (کھیلوں کی ترقی کے لئے قومی پروگرام) ٹیلنٹ کی شناخت اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘حکومت نے ملک بھر میں 1000 کھیلو انڈیا مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور شہری، دیہی، قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ، نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے’’۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آئی  آئی پی اے موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کی روشنی میں خود کو تبدیل کر رہا ہے۔ پچھلے سال میں آئی آئی پی اے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ذکر کیا کہ آئی آئی پی اے اب ڈیجیٹل ٹریننگ کے میدان میں ایک سرکردہ ادارہ ہے اور مشن کرم یوگی کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ آئی آئی پی اے نے 21-2020 میں 66 آن لائن تربیتی پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا اور 8353 اہلکاروں کو تربیت دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی پی اے نے 60 تحقیقی مطالعات بھی مکمل کیں اور موجودہ معاصر موضوعات پر 46 ویبینارز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ صلاحیت سازی کے تئیں آئی آئی پی اے کے عزم کا ثبوت تھا’’۔

نائب صدر جمہوریہ نے مرکزی وزیر اور آئی آئی پی اے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ آئی آئی پی اے ایگزیکٹو کونسل کو پراعتماد، موثر اور زیادہ نمائندہ بنانے کے لئے گزشتہ سال آئی آئی پی اے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن اور ضوابط میں کئی وسیع تر ترامیم کی گئیں۔

مرکزی وزیر اور آئی آئی پی اے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ای سی ممبر، آئی آئی پی اے اور چھتیس گڑھ کے سابق گورنر جناب شیکھر دت، آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل سریندر ناتھ ترپاٹھی اور دیگر معززین نے اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12438



(Release ID: 1768654) Visitor Counter : 116