شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کانپور اور بنگلورو کے درمیان انڈیگو کی پرواز کا افتتاح کیا


کانپور سے ہوائی جہاز کی آمد و رفت ہر ہفتے 20 سے بڑھ کر 41 ہو جائے گی

وزیر موصوف نے کہا کہ اڑان اسکیم نے ہوابازی کے شعبے کو جمہوری بنایا ہے، جس سے عام شہری کو پرواز کرنے کے قابل بنایا گیا ہے

Posted On: 01 NOV 2021 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم نومبر،2021۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج یہاں کانپور – بنگلورو کے درمیان انڈیگو کی پرواز کا افتتاح کیا۔ کانپور اور ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان بھی آج پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ ورچوئل طور پر منعقدہ اس تقریب میں سادھوی نرنجن جیوتی، دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب نند گوپال گپتا (نندی)، اترپردیش کے شہری ہوابازی کے وزیر جناب ستیش مہانا، صنعتی ترقی کے وزیر جناب ستیہ دیو پچوری اور جناب دیویندر سنگھ بھولے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت، یوپی حکومت اور انڈیگو کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CZIC.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ اس  نئے روٹ سے نہ صرف کانپور سے/کانپور تک کنیکٹیویٹی میں اضافہ کرے گا بلکہ ان شہروں کے درمیان تجارت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانپور نہ صرف ملک کا ایک اہم صنعتی مرکز ہے بلکہ اس کی تاریخی اور روحانی اہمیت بھی ہے۔ اس نے 1857 میں ہندوستانی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت کی وجہ سے کانپور کو مشرق کا مانچسٹر کہا جاتا تھا۔ اس شہر کے ملک کے تین بڑے شہروں کے ساتھ جڑنے سے وہاں سے ہوائی جہازوں کی آمد و رفتار ہفتہ وار 20 سے بڑھ کر 41 تک پہنچ جائے گی جس سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی اور روزگار بھی پیدا ہوگا۔ کانپور شہر کے لیے ٹرمنل 106 کروڑ روپے کی لاگت سے مقررہ وقت کے اندر جلد ہی تیار ہو جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OIOJ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تاریخی اور بصیرت افروز دور اندیشی کی وجہ سے اڑان اسکیم کا آغاز ہوا، جس نے عام شہری کو بھی پرواز کرنے کے قابل بنایا اور اس شعبے کو جمہوری بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور ہوائی جہاز کا کرایہ اب طویل فاصلے کی ٹرینوں سے کم ہے۔ اسکیم کے تحت 100 نئے ہوائی اڈے بنائے جائیں گے اور 1000 نئے روٹ شروع ہوں گے۔

جناب سندھیا نے کہا کہ ملک میں پہلے صرف 75 ہوائی اڈے تھے لیکن گزشتہ 7 سالوں میں 62 مزید ہوائی اڈے شامل کئے گئے ہیں۔ اتر پردیش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں 2 آپریشنل ہوائی اڈے تھے لیکن اب یہ تعداد 9 ہو گئی ہے، جس میں 80 مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جلد ہی ریاست میں آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو جائے گی۔ اتر پردیش میں صرف دو بین الاقوامی ہوائی اڈے تھے اور تیسرا حال ہی میں کشی نگر کو شامل کیا گیا تھا اور جلد ہی ایودھیا اور جیور میں مزید دو ہوائی اڈے بنائے جائیں گے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:12420



(Release ID: 1768596) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Telugu