نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

طبی پیشے میں افرادی قوّت کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے : نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر نے دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن ادارے تیار کر کے آئی ٹی میں بھارت کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

اپنے مریضوں کا علاج کرنے کے وقت انسانی ہمدردی دکھائیں – نائب صدر کا ڈاکٹروں کو مشورہ

نائب صدر نے صحت خدمات کو سستی اور قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

نائب صدر نے ہر ایک کو حالات معمول پر آنے تک کووڈ سے متعلق پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا

ایک سنسنی خیز لیڈر بننے کی بجائے ایک حساس لیڈر بننے کی خواہش رکھیں ،

نائب صدر کا طلبا کو مشورہ

نائب صدر نے وجے واڑہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر پینامینینی

سدھارتھ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ رسرچ فاؤنڈیشن کے اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی

Posted On: 01 NOV 2021 2:28PM by PIB Delhi

        نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائڈو نے آج طبی پیشے میں افرادی قوت کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی  فوری ضرورت  پر زور دیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ  کووڈ – 19 وبا نے  بنیادی   ، ثانوی  اور تیسری سطح پر ہمارے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے ۔

وجے واڑا میں واقع سدھارتھ میڈیکل کالج میں نئے یونٹوں اور جدید ترین سازو سامان کا افتتاح کرنے کے بعد طبی طلبا اور اساتذہ  سے بات کرتے ہوئے  نائب صدر نے اپنی خوشی کا اظہار کیا  کہ ہندوستان 2024 تک ڈبلیو ایچ او کی سفارش کردہ ایک ڈاکٹر  فی ایک ہزار  افراد کے تناسب کو حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔ انہوں نے  پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچے کے مشن  کی شروعات کی بھی ستائش کی ۔ جس میں اگلے 4 سے 5 سالوں میں گاؤں سے قومی سطح تک اہم صحت کی دیکھ بھال نیٹ ورک  کو مستحکم بنانے کی مانگ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سالوں سے طبی پیشہ تجارت کا ذریعہ بنا ہوا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ   طلبا مریض کا علاج کرتے  وقت انسانی ہمدردی کا خیال رکھیں ۔ طبی پیشہ بہترین پیشوں میں سے ایک ہے اور آپ سب کو ہمیشہ  ہپوکریٹس عہد کا پابند رہنا چاہئے ،کبھی بھی صحیح راستے سے  انحراف نہیں کرنا  ہے  اور  اعلیٰ اخلاق اور اخلاقی  معیار کو برقرار رکھنا ہے ۔

آئی ٹی سیکٹر میں ہندوستان  کی طاقت سے  مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائڈو نے دور دراز دیہی علاقوں کے لئے ٹیلی میڈیسن قائم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں پبلک – پرائیویٹ پارٹنر شپ  کو فروغ دینے کی بات کہی ۔ ٹیلی میڈیسن کا شعبہ  دیہی بھارت میں قیمتوں میں کمی لانے اور رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا  ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ  حالیہ دنوں شروع کیا گیا  آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا رآمد اور جامع عالمی ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لئے  ضروری ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں مدد کرے گا  ۔

 دیہی علاقوں میں افرادی قوت کی قلت کو دھیان میں رکھتے ہوئےنائب صدر نے سرکاری ڈاکٹروں کو پہلا پرموشن دینے سے قبل دیہی علاقوں میں  خدمات کی لازمی  کی تجویز پیش کی ۔انہوں نے  مراعات اور گھروں کو بہتر کر کے اور دیگر بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے دیہی علاقوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹروں کو متوجہ کرنے کی بھی بات کہی ۔

صحت پر بہت زیادہ اخراجات ہونے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے صحت خدمات  کو سستی اور قابل رسائی   بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے صحت شعبے میں عوامی اخراجات میں اضافے کی نشاندہی کی۔  انہوں نے کہاکہ اس وقت میں پرائیویٹ اسپتالوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ لوگوں کیلئے سستی اور جدیدترین علاج کی سہولت فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

جاری کووڈ۔19 وبا کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے طبی برادری کو  سامنے آرہے بیماریوں پر تحقیق پر اپنی توجہ بڑھاکرکے مستقبل میں اس طرح کی بیماری/وبا سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی گزارش کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں، سائنسدانوں اور تمام فرنٹ لائن ورکروں کوکووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے  ان کی لگن اور بے انتہاخدمات کی ستائش کی ۔ نائب صدر نے مرکزی حکومت اور مختلف ریاستوں کی 105 کروڑ سے زیادہ ویکسین ڈوز دینے  کی بھی ستائش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک میڈیکل کالج آکسین پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

کووڈ کے بعد اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ہر ایک کو حالات معمول پر آنے تک کووڈسے متعلق پروٹوکول پر عمل جاری رکھنے سے آگا ہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاپرواہی نہ برتیں تاکہ دوسری لہر کا امکان نہ ہو۔

غیرمتعدی امراض میں تیزی سے اضافے کے رجحان پر توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرس سے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوان طبی پیشہ وروں کو مشورہ دیا کہ وہ نہ صرف ایک صحت مند اور متوازن طرز زندگی کو اپنائیں بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔

وجے واڑہ شہر سے اپنے طویل جڑاؤکو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس خوبصورت شہر کا دورہ کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے  اپنی  زندگیوں میں مادری زبان کی حفاظت اور تشہیر کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔

ایک طالب علم کے سوال کا  جواب دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ایک سنسنی خیز لیڈر بننے کے بجائے ایک حساس لیڈر بنیں۔ ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک کسان ایک بڑا لیڈر بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان وشوگرو کے طور پر معروف ہے۔ ہندوستان اپنے ماضی کے تقدس کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے طلبا سے ملک کی خدمت کا عزم کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر سدھارتھ اکیڈمی کے صدر این وینکٹیشورلو ، پی ایس آئی ایم ایس کے ڈی جی ڈاکٹر ناگیشور راؤ، سدھارتھ اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر پی لکشمن راؤ ، پی ایس آئی ایم ایس کے پرنسپل ڈاکٹر پی ایس این مرتھی، علاقے کے عوامی نمائندگان، اساتذہ اور طلبا موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح۔ع ح۔ ر ب )

U-12419



(Release ID: 1768513) Visitor Counter : 163