وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور ولڈ بنک نے میگھالیہ میں صحت سے متعلق نظام کو مستحکم کرنے سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کئے

Posted On: 01 NOV 2021 12:17PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند، میگھالیہ کی سرکار اور ورلڈ بنک نے 28؍ اکتوبر 2021 کو میگھالیہ ریاست کیلئے 40 ملین ڈالرز مالیت کےصحت سے متعلق ایک پروجیکٹ پر دستخط کئے۔اس پروجیکٹ کی بدولت ریاست میں صحت سے متعلق خدمات کا معیار بہتر ہوگااور کووڈ-19 عالمی وبا سمیت مستقبل میں صحت سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے میں ریاست کی صلاحیت مستحکم ہوگی۔

میگھالیہ میں صحت سے متعلق نظام کو مستحکم کرنے کے اس پروجیکٹ کے سبب ریاست اور اس کی صحت سہولتوں کی بندوبست اور حکمرانی سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،ریاست کے صحت بیمہ پروگرام کے خدو خال اور دائرے میں توسیع ہوگی ،صحت خدمات کا معیار بہتر ہوگا اور دواؤں اور مرض کی تشخیص تک مؤثر رسائی ہوسکے گی۔

ریاست کے تمام 11 اضلاع اس پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے اس کے علاوہ بنیادی اور ثانوی سطحوں پر صحت سے متعلق شعبے کے اہلکاروں کی منصوبہ بندی اور انتظامات سے متعلق صلاحیتوں کو مستحکم بنا کر اور ان کی طبی صلاحیتوں کو فروغ دیکر بھی اس پروجیکٹ سے انہیں فائدہ پہنچے گا۔اس پروجیکٹ کی بدولت خواتین ،برادری کی سطح پر حفظان صحت سے متعلق خدمات سے بہتر مستفید ہوسکیں گی۔

خزانے کی وزارت کے اقتصادی امور کے محکمے نے بتایا ہے کہ حفظان صحت سے متعلق نظام کو مستحکم بنانااور اس میں اضافہ کرنا،حکومت ہند کی ایک ترجیح ہے ۔ اس پروجیکٹ سے ریاست میں صحت خدمات کے بندوبست اور معیار میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ریاست کے غریب اور پسماندہ لوگوں کی کفایتی اور کم خرچ صحت خدمات تک رسائی میں توسیع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مذکورہ سمجھوتے پر حکومت ہند کی جانب سے خزانے کی وزارت کے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا اور میگھالیہ سرکار کی جانب سے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری جناب رام کمارایس اور ورلڈ بنک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر انڈیا جناب جنید احمد نے دستخط کئے ۔

اس پروجیکٹ کی بدولت میگھاہیلتھ انشورینس اسکیم(ایم ایچ آئی ایس) کے نام سے معروف میگھالیہ کے صحت بیمہ پروگرام ،جس کے تحت سردست 56 فیصد کنبوں کا احاطہ کیا گیا ہے،اثر انگیزی کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔قومی پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پی ایم جے اے وائی میں انضمام کے ساتھ ہی اب ایم ایچ آئی ایس کا ایک زیادہ جامع پیکج پیش کرنے اور صد فی صد کنبوں کو اس کے دائرے میں لانے کا ارادہ ہے۔

ایک کلیدی حکمت عملی کے طور پر یہ پروجیکٹ ،کارکردگی پر مبنی فنڈ کی فراہمی سے متعلق نظام کی جانب پیش قدمی کرے گا۔ جہاں ڈی او ایچ ایف ڈبلیو اور اس کے ذیلی اداروں کے درمیان داخلی کارکردگی سے متعلق سمجھوتوں(آئی پی اے ایس) کی بدولت تمام سطحوں پر مزید جوابدہی کو فروغ دیا جاسکے گا۔ اس سے معیاری صحت خدمات کی فراہمی کی غرض سے نظام کے بندوبست کو بہتربنانے میں دوررس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت مختلف اسکیموں کے درمیان تال میل کو فروغ دینے اور ریاست کی بیمہ ایجنسی کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس پروجیکٹ کے تحت متعدی بیماریوں سے بچاؤ ،اور مستقبل میں پھوٹ پڑنے والی بیماریوں ، عالمی وباؤں اور صحت سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی غرض سے مزید لچکدار اقدامات پر کنٹرول حاصل کرنے کے مقصد سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اصلاح شدہ صحت خدمات کی بدولت بایو ۔ میڈیکل فضلہ میں بھی قلیل اضافہ ہوگا پلاسٹک کے کچرے اور ای کچرے جیسے بایو میڈیکل کچرے اور دوسرے نقصان دہ فضلات سمیت کچرے کے کسی بھی نامناسب بندوبست سے ماحولیاتی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت بایو میڈیکل کچرے(ٹھوس اور رقیق دونوں طرح کے کچرے) کے بندو بست کیلئے مجموعی طور پر ایکو نظام کو بہتر بنانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس میں ماحولیات کوتحفظ  کرتے ہوئے اور صحت خدمات کے معیار اور مریضوں کی حفاظت کو بہتر بناتے ہوئے فضلات کو الگ تھلگ کرنا،جراثیم سے مبرا کرنا اور اکھٹا کرنا شامل ہے۔

************

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.12417


(Release ID: 1768475) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu