ریلوے کی وزارت
قومی ریل میوزیم نے ایکتا ہفتہ منایا
31 اکتوبر سے 14 نومبر 2021 تک سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بھارتی ریلوے پر نمائش کا اہتمام کیا
Posted On:
31 OCT 2021 11:29AM by PIB Delhi
نئی دہلی:31اکتوبر،2021۔قومی ریل میوزیم (این آر ایم) سردار ولبھ بھائی پٹیل اور انڈین ریلویز پر ایک نمائش لگا کر ایکتا ہفتہ کا جشن منا رہا ہے جو 31 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ہندوستان کو متحد کرنے کی ان کی شاندار کوششوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس ‘‘آئرن مین آف انڈیا’’ (بھارت کے مرد آہن) کی متاثر کن زندگی کا سفر ملک کو متحد کرنے والے ہندوستانی ریلوے کے لوہے کی پٹریوں کی مستقل یاد دہانی ہے۔ لہذا آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر یہ نمائش قومی ریل میوزیم (این آر ایم) کی طرف سے ایک شاندار خراج عقیدت ہے۔ یہ نمائش 14نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔
اس موقع کے لئے این آر ایم نے عوام کو مدعو کیا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو متحد کرنے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بھارتی ریلوے کے مسلسل تعاون کا جشن منائیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12382
(Release ID: 1768118)