بھارتی چناؤ کمیشن
قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے اراکین کے ذریعے آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخاب
Posted On:
31 OCT 2021 1:03PM by PIB Delhi
قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے اراکین کے ذریعے آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخاب
نئی دہلی، 31 اکتوبر 2021: متعلقہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعہ منتخب آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے مندرجہ ذیل موجودہ ارکان کے عہدے کی مدت بالترتیب 31 مئی 2021 اور 30 جون 2021 کو ختم ہوگئی تھی۔ تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
رکن کا نام
|
ریٹائرمنٹ کی تاریخ
|
آندھرا پردیش
|
1.
|
چنگووندا ریڈی دیواسانی
|
31.05.2021
|
2.
|
محمد احمد شریف
|
3.
|
سومو ویرراجو
|
تلنگانہ
|
1.
|
اکولہ للتا
|
03.06.2021
|
2.
|
محمد فرید الدین
|
3.
|
گتھا سکندر ریڈی
|
4.
|
ودیاساگر نیتھی
|
5.
|
وینکٹیشورلو بوداکنتی
|
6.
|
شری ہری کادیم
|
2۔ کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ای سی آئی/پی این/65/2021 کی تاریخ 13.05.2021 نے فیصلہ کیا تھا کہ ملک میں کوویڈ-19 کی دوسری لہر کے پھیلنے کی وجہ سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسلوں کے لئے دو سالہ انتخابات کا انعقاد اس وقت تک مناسب نہیں ہوگا جب تک وبا کی صورتحال میں نمایاں بہتری نہیں آتی اور مذکورہ بالا دو سالہ انتخابات کے انعقاد کے لئے حالات سازگار نہیں ہوجاتے۔
کمیشن نے تمام متعلقہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد اب درج ذیل پروگرام کے مطابق متعلقہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسلوں کے لئے مذکورہ بالا دو سالہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے:
نمبر شمار
|
واقعات
|
تاریخ
|
|
نوٹیفکیشن کا اجرا
|
09 نومبر 2021 (منگل)
|
|
نامزدگیاں دینے کی آخری تاریخ
|
16 نومبر 2021 (منگل)
|
|
نامزدگیوں کی جانچ پڑتال
|
17 نومبر 2021 (بدھ)
|
|
امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ
|
22ن نومبر 2021 (پیر)
|
|
رائے شماری کی تاریخ
|
29 نومبر 2021 (پیر)
|
|
رائے شماری کے اوقات
|
صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک
|
|
ووٹوں کی گنتی
|
29 نومبر 2021 (پیر) شام 05:00 بجے
|
|
تاریخ جس سے پہلے انتخابات مکمل ہوں گے
|
01 دسمبر 2021 (بدھ)
|
ای سی آئی کے پہلے ہی جاری کردہ کوویڈ-19 کے وسیع رہنما خطوط نیز ای سی آئی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رہنما خطوط جو 28.09.2021 کے پریس نوٹ کے پیرا 06 میں شامل ہیں، لنک https://eci.gov.in/candidate-political-parties/instructions-on-covid-19/پر دستیاب ہیں، جہاں بھی قابل اطلاق ہو، تمام افراد کے لئے پورے انتخابی عمل کے دوران ان پر عمل کیا جائے گا۔
متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ریاست کے ایک سینئر افسر کو تعینات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے وقت کوویڈ-19 روک تھام کے اقدامات سے متعلق سابقہ ہدایات کی تعمیل کی جائے۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12387
(Release ID: 1768117)
Visitor Counter : 243