سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مشترکہ علاقائی مرکز (سی آر سی) لکھنؤ کی بازآبادکاری اور ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا گیا


سی آر سی لکھنؤ معذور افراد کو بازآبادکاری کی خدمات جیسے آکوپیشن تھراپی، فیزیوتھراپی، حسی انضمام یونٹ، مصنوعی عضو لگانے اور آرتھوٹک خدمات فراہم کرے گا

وزیر موصوف نے ورچوئل طور پر معاشرے پر مبنی جامع ترقی (سی بی آئی ڈی) پروگرام کا افتتاح کیا جس کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر زمینی سطح کے بازآبادکاری کارکنوں کا ایک پول بنانا ہے

Posted On: 30 OCT 2021 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:30اکتوبر،2021۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج مشترکہ علاقائی مرکز (سی آر سی) لکھنؤ کے احاطے میں بازآبادکاری اور ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا۔ سی آر سی لکھنؤ میں بازآبادکاری کی عمارت میں معذور افراد کو بازآبادکاری کی خدمات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین سہولتیں مثلاً پیشہ ورانہ تھیراپی، فیزیوتھراپی، حسی انضمام یونٹ، مصنوعی اعضاء اور آرتھوٹک خدمات وغیرہ دستیاب ہیں۔ مرکز خصوصی تعلیم (بینائی سے معذوری اور دماغی معذوری) میں ڈپلومہ اور ڈگری کورس چلاتا ہے. ہاسٹل کی عمارت میں 200 طلباء کو ری ہیبلیٹیشن کونسل آف انڈیا (آر سی آئی) کے ذریعہ تسلیم شدہ بازآبادکاری سائنس اور معذوری کے مطالعہ کے کورسز کے حصول کے لئے رہائش فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K0SY.jpg

سماجی انصاف کے وزیر نے سی آر سی لکھنؤ سے معاشرے پر مبنی جامع ترقی (سی بی آئی ڈی) پروگرام کے پہلے بیچ کا ورچوئل طور پر افتتاح بھی کیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر نے ان تنظیموں کے سربراہان، سی بی آئی ڈی پروگرام کے فیکلٹی اور طلباء سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ان کورسز کے انعقاد میں ان تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور طلباء کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پوری تندہی سے کورس مکمل کریں اور اپنی قابلیت، علم اور مہارت کے لحاظ سے آنے والے بیچوں کے لئے معیار طے کریں۔

سی بی آئی ڈی پروگرام کا مقصد معاشرے کی سطح پر زمینی سطح کے بازآبادکاری کارکنوں کا ایک پول بنانا ہے جو معذوری کے مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور معاشرے میں معذور افراد کو شامل کرنے میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ پروگرام کو آر سی آئی نے یونیورسٹی آف میلبورن، آسٹریلیا کے اشتراک سے ڈیزائن کیا ہے تاکہ ان کارکنوں میں قابلیت پر مبنی علم اور مہارتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض کو کامیابی کے ساتھ ادا کرنے کی صلاحیت کو بڑھا سکیں۔ ان کارکنوں کو 'دویانگ مترا' یعنی معذور افراد کے دوست کہا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NTF1.jpg

یہ کورس اب 6 قومی اداروں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے 1 جامع علاقائی مرکز، ہریانہ میں 1 ریاستی سرکاری انسٹی ٹیوٹ اور 8 دیگر غیر سرکاری تنظیموں میں منعقد کیا جا رہا ہے جنہیں آر سی آئی نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔ ان تنظیموں میں اس پروگرام کے پہلے بیچ کے لیے 38 معذور طلباء سمیت 527 طلباء کا اندراج کیا گیا ہے۔ حکومت اس کورس کے طلباء کو 500 روپے ماہانہ اور معذور طلباء کے لئے 700 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZOTY.jpg

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورااور محکمے کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی تقریب کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12360



(Release ID: 1768011) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil