کوئلے کی وزارت
وزیر جناب پرہلاد جوشی نے تھرمل پاور پلانٹوں کو ریکارڈ 22 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ فراہم کرانے کے لئے کوئلہ کمپنیوں کی ستائش کی
Posted On:
30 OCT 2021 4:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30اکتوبر 2021:
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 28اکتوبر 2021 ، بروز جمعرات، تھرمل پاور پلانٹوں کو 22 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ بہم پہنچانے کی ،وزارت کوئلہ کی غیر معمولی حصولیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ بالا مقدار میں سے 18 لاکھ ٹن کے بقدر کوئلہ، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی جانب سے حاصل ہوا ہے۔ اس کارمانے کے لئے تمام کوئلہ کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر جناب جوشی نے ان سے کوئلہ پیداواریت اور خریداری میں اضافہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
*****
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12359
(Release ID: 1767924)
Visitor Counter : 139