امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور کے مرکزی وزیرمملکت اجے کمار مشرا نے فنگر پرنٹ بیوروکس کے ڈائرکٹروں کی دو روزہ 22ویں آل انڈیا کانفرنس کا افتتاح کیا
Posted On:
29 OCT 2021 1:04PM by PIB Delhi
داخلی امور کے مرکزی وزیرمملکت جناب اجے کمار مشرا نے ورچول طریقے سے نئی دلی میں 28 اکتوبر کو فنگر پرنٹ بیوروکس کے ڈائرکٹروں کی دو روزہ 22ویں کل ہند کانفرنس کا افتتاح کیا۔
افتتاحی اجلاس میں داخلی امور کی وزارت میں اندرونی سلامتی کے خصوصی سکریٹری جناب وی ایس کومودی اور نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)کے ڈائرکٹر جناب رام پھل پوار کے علاوہ ریاستوں کے فنگر پرنٹ بیوروکس کے ڈائرکٹر صاحبان و ریاستوں کی پولیس کے سینیئر افسروں کے ساتھ تعلیمی اداروں کے سائنس دانوں اور فنگر پرنٹ کے ماہرین سمیت دیگر اعلی افسران نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ کانفرنس میں شرکت کی۔
جناب مشرا نے جرائم کی تفتیش میں فنگر پرنٹ کے سائنس کے استعمال پر 24ویں سالانہ پبلیکیشن کو فروغ دینے اور ان کی تعیناتی میں این سی آر بی کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کی ستائش کی اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے ایپلی کیشن کے ذریعہ سائنسی طریقے سے تفتیش کی ضرورت پر زور دیا۔
********
ش ح- س ک - ح ا
U. NO. 12311
(Release ID: 1767491)
Visitor Counter : 149