وزارت دفاع

توشیل – پی 1135.6 فالو آن فری گیٹ(ای ایکس – روس) کے لانچ کی تقریب

Posted On: 29 OCT 2021 11:14AM by PIB Delhi

ماسکو میں ہندوستان کے سفیر جناب ڈی بالا وینکٹیش ورما، روسی وفاق کے سینئر افراد اور ہندوستانی بحریہ کے افسران کی موجودگی میں، 28  اکتوبر  2021  کو  ینتار شپ یارڈ کلیننگ گراڈ، روس میں پی 1135.6  درجے کا 7 واں  انڈین نیوی فری گیٹ لانچ کیا گیا ۔ اس تقریب کے دوران  اس جہاز کو محترمہ دتلا ودیا ورما کے ذریعے  رسمی طور پر ’توشیل ‘نام دیا گیا ۔ توشیل سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے، جس کے معنی ہیں محافظ ڈھال۔

 پروجیکٹ 1135.6  کے  دو  جہازوں کی  روس میں تیاری  اور  دو جہازوں کی ہندوستان کے  میسرز  گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل)  کے ذریعے تیاری  کے لئے  ہندوستان اور روس کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے  بین حکومتی معاہدے (آئی جی اے) کی بنیاد پر ، 18  اکتوبر  کو  دو جہازوں کو تیاری کے لئے ہندوستان اور روس کے درمیان ایک کانٹریکٹ پر  دستخط کئے گئے۔

ان جہازوں کی تیاری  ہندوستانی بحریہ کی  خاص ضرورتوں پر  مبنی ہے ، جس کا مقصد بحریہ  کے فضائی ، زمینی  اور سمندی  تقاضو ں کو پورا کرنا ہے۔ ان  جہازوں   میں اعلیٰ درجے کے ہندوستانی اور روسی ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں اور یہ  ساحلی اور سمندری دونوں  پانیوں کام کرسکتے ہیں۔ نیچے راڈار اور زیر آب شور کے  اشاروں کے معاملے میں، ان میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کام کرتی ہے۔ ان جہازوں پر  ہندوستان سے  سپلائی کیا گیا سازو سامان نصب ہے، جس میں  زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل،  سونار سسٹم،  زمینی  نگرانی  کے راڈار، کمیونی کیشن سوٹ اور  اے ایس ڈبلیو سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس پر  زمین سے ہوا میں مار کرنے والے روسی میزائل اور گن ماؤنٹس بھی نصب ہیں۔

اپنی تقریر میں ینتار شپ یارڈ ، کالیننگ گراڈ کے ڈائریکٹر جنرل  جناب  اِلیاسمارِن  نے  جہاز سازی  کے پیچیدہ منصوبے پر عمل آوری میں شپ یارڈ  کو پیش آنے والی مشکلات کا  بار بار ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ عالمی وبا  سے پیدا ہونے  والی مشکلات  کے باوجود، اختراعی تدابیر اور اقدامات  کو بروئے کار لاتے ہوئے جہازوں کی تیاری کا کام  جاری رکھا گیا۔ انہوں نے  بھارتی حکومت  کا  اس کی بلا رکاوٹ  حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا  اور  کانٹریکٹ کی  مقررہ معیاد کے مطابق  جہازوں کی فراہمی کے  شپ یارڈ کے  عزم کا اعادہ کیا۔ ماسکو میں  ہندوستانی سفیر  جناب ڈی بالا  وینکٹیش ورما نے  ہندوستان اور روس کے درمیان  طویل مدت سے  چلے آرہے  فوجی  اور  تکنیکی  تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  ینتار شپ یارڈ کی طرف سے  کووڈ – 19 کے ذریعے  پیدا ہونے والی مشکلات  پر قابو پاتے ہوئے ، کانٹریکٹ  کے مقررہ وقت کے مطابق اس جہاز  کے لانچ کرنے کو  یقینی بنانے کی کوششوں کا  اعتراف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)9XK5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)EGDN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(6)1XTI.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- س ب- ق ر)

U-12308



(Release ID: 1767486) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil