وزارات ثقافت
وزیر اعظم 5 نومبر کو کیدارناتھ کا دورہ کریں گے اور شری آدی شنکراچاریہ سمادھی کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم شری آدی شنکرایہ چاریہ کے مجسمہ کی رونمائی کریں گے
وزیر اعظم متعدد کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا آغازکریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم مکمل شدہ اور جاری بنیادی ڈھانچہ کاموں کاجائزہ لیں گے اور معائنہ بھی کریں گے
Posted On:
29 OCT 2021 1:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 05؍نومبر کو کیدارناتھ، اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم مودی اس موقع پر کیدارناتھ مندر میں پوجا کریں گے۔ بعد ازاں، وہ شری آدی شنکراچاریہ سمادھی کا افتتاح کریں گے اور شری آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی رونمائی کریں گے۔ 2013میں آئے سیلاب میں تباہ ہو جانے کے بعد اس سمادھی کوازسر نوتعمیر کیا گیا ہے۔ مکمل نوتعمیری کام وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں انجام دیا گیا، جنہوں نے اس پروجیکٹ کا مسلسل جائزہ لیا اورمسلسل نگرانی بھی کی۔
وزیر اعظم سرسوتی آستھا پتھ کے اردگرد جاری اور مکمل شدہ کاموں کا معائنہ کریں گے اور جائزہ بھی لیں گے۔
وزیر اعظم ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ ان کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے جو مکمل ہو چکے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں میں سرسوتی پشتہ آستھا پتھ اورگھاٹ، منداکنی پشتہ آستھا پتھ، تیرتھ پروہت کے گھر اور دریائے منداکنی پر گروڑ چھٹی پل شامل ہیں۔ پروجیکٹوں کو 130 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وہ 180 کروڑ روپئے کے بقدر کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں سنگم گھاٹ کی ازسر نو ترقی، فرسٹ ایڈ اور سیاحوں کے لئے سہولتی مرکز، ایڈمن کا دفتر اور ہسپتال، دو مہمان خانے، پولیس اسٹیشن، کمانڈ اور کنٹرول مرکز، منداکنی آستھا پتھ کیو مینجمنٹ اور بارش سے بچنے کے لئے پناہ گاہ اور سرسوتی شہری سہولتی مرکز شامل ہیں۔
********
ش ح - س ک
U. NO. 12313
(Release ID: 1767481)
Visitor Counter : 222