امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں آج  ساحلی سکیورٹی کے موضوع پر وزارت داخلہ کی  مشاورتی کمیٹی کی  ایک میٹنگ کی صدارت کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات کے مطابق  امور داخلہ  کی وزارت کے سرحدی مینجمنٹ کے محکمے نے  گزشتہ کچھ برسوں کے دوران  ساحلی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی غرض سے  کچھ اقدامات کئے ہیں

بہت سی وزارتوں  اور ایجنسیوں کا  ساحلی سکیورٹی میں ایک کردار ہے، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں تمام شراکت داروں کی ایک  میٹنگ کے بعد جلد ہی  مزید  مستحکم کیا جائے گا

ساحلی سکیورٹی کو  محفوظ بنانے کے لئے تمام ریاستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد موزوں اور مناسب اقدامات کئے جائیں گے

پہلی بار  ملک کے تمام جزائر  کا سروے  کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں موصول ہونے والی رپورٹوں کی بنیاد پر  بہت سے اہم  فیصلے کئے جارہے ہیں

تمام ریاستوں میں الگ سرحدی پولیس  کیڈر تشکیل دینے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے  جزائر اور  ساحلی علاقوں کی نگرانی  کے لئے تجاویز موصول ہوئی ہیں

Posted On: 28 OCT 2021 7:29PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے مرکزی وزیر  اور برائے  تعاون  جناب امت شاہ نے آج  نئی دہلی میں ساحلی سکیورٹی کے موضوع پر  وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹی  کی میٹنگ کی صدارت کی۔ امور داخلہ  کے وزرائے مملکت  جناب  نتیانند رائے اور جناب اجے مشرا ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، سکریٹری ماہی پروری، انڈین کوسٹ گارڈ کے اہلکار  اور امور داخلہ کی وزارت کے افسران  اس میٹنگ میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A5KG.jpg

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے رہنما خطوط کے مطابق ، وزارت داخلہ  کا  بارڈر مینجمنٹ کا محکمہ گزشتہ کچھ برسوں سے  ساحلی  سکیورٹی کو  مزید مضبوط بنانے کی سمت میں  کام کر تا رہا ہے اور تمام  متعلقہ  فریقوں سے  مشورے موصول ہونے کے بعد  اس سمت میں مزید کام کیا جاسکتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ  سرحدی سکیورٹی  کے شعبے کو  در پیش  مشکلات  کا  وزارت داخلہ  انتہائی سنجیدگی سے  جائزہ لے رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ  میٹنگ میں پیش کئے جانے والے مشوروں کی روشنی میں،  ریاستوں کے ساتھ سرحدی سکیورٹی  کو  محفوظ بنانے کے لئے  ضروری  اور مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ جناب شاہ نے  مزید کہا کہ  یہ پہلی بار  ہوا ہے کہ  ملک کے تمام  جزیروں کا سروے کیا گیا ہے اور  اس سلسلے میں  موصول ہونے والی رپورٹوں کی بنیاد پر  بہت سے  اہمیت کے حامل فیصلے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ  ساحلی سکیورٹی میں  بہت سی وزارتوں  کا بھی  ایک کردار ہے اور  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت میں  جلد ہی  تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ  ایک میٹنگ کے بعد ان وزارتوں میں  باہمی  ارتباط  قائم کرکے  ساحلی سکیورٹی کو  مزید مضبوط کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QN2I.jpg

 

میٹنگ میں  بہت سے  اہم موضوعات پر  تبادلہ خیال کیا گیا اور  زمینی سرحدی سکیورٹی کے معیار پر ساحلی سکیورٹی کو  مضبوطی بخشنے کے لئے بہت سی تجاویز  پیش کی گئیں۔ میٹنگ میں موجود  ممبران نے  تمام ریاستوں میں  علیحدہ  ساحلی پولیس   کیڈر قائم کرنے اور ٹیکنالوجی  کی مدد  سے  جزیروں اور ساحلی علاقوں کی  نگرانی کے لئے  بھی مشورے دیئے۔ اس کے علاوہ، سرحدی علاقوں کی ہمہ جہت  ترقی اور  سرحدی پولیس اسٹیشنوں کی مؤثر کارروائی  کے لئے  ایک مناسب  بجٹ  مختص کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔اس مقصد کے حصول کے لئے پولیس اہلکاروں کی مناسب تربیت   اور  تحفظ کے نقطہ نظر سے ماہی گیروں کی تربیت  کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ سمندر میں  جہازوں  اور ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان  ٹکراؤ  کے واقعات  کی روک تھام  کے لئے ٹیکنا لوجی کے استعمال کئے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبران نے  ساحلی  سکیورٹی کے ساتھ ساتھ  بحری تجارت  اور بحری معیشت  میں اضافہ کرنے کی  ضرورت پر بھی زور دیا۔

میٹنگ کے درمیان  ساحلی سکیورٹی کو  مضبوط بنانے کی سمت میں  کئے گئے اقدامات کے حوالے سے ، وزارت داخلہ کے  بارڈر مینجمنٹ کے محکمے کے ذریعے  ایک تفصیلی  پرزنٹیشن دیا گیا، جس میں  ساحلی سکیورٹی کے  پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کی تکمیل  اور  تیسرے مرحلے کے شروع کئے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- س ب- ق ر)

U-12304



(Release ID: 1767423) Visitor Counter : 160