سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھانے کے باشندہ سماعت سے محروم دیویانگ جن نے گیہوں کی سنہری گھاس سے فنکاری کی مثال قائم کی

Posted On: 28 OCT 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 اکتوبر، 2021:

مہاراشٹر کے باشندہ جناب راجن گاوڑے (سماعت سے محروم دیویانگ جن) ، جو راجن پروجیکٹ آرٹسٹ کے مالک ہیں ، گیہوں کی سنہری گھاس سے تصویر کشی میں مہارت رکھتے ہیں۔

جناب راجن اس میدان میں 30 برسوں سے سرگرم عمل ہیں۔ وہ تھرماکول کااستعمال کرکے ڈرافٹ اور آرائشی کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں ماڈل آرٹسٹ کے کام میں خصوصی مہارت حاصل ہے اور ساتھ ہی ان کے پاس سائن بورڈس رنگنے کا بھی تجربہ ہے۔ وہ انٹیریئر ڈیزائن کے کام میں جدت طراز ہیں اور اس بارے میں لوگوں کو مشورے بھی دیتے ہیں۔

  

   

 

 

اس میدان میں کام کرتے ہوئے، جناب راجن نے سماعت سے محروم متعدد افراد کو رہنمائی فراہم کی اور انہیں اپنی تنظیم میں اپنی رہنمائی میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم  کیے۔

وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں اور اپنے مصوری کے کام سے ہونے والی آمدنی سے اپنے گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔ وہ اپنے کام سے خوش اور مطمئن ہیں۔وہ شادی ، گنیش اُتسو، درگا پوجا، وغیرہ جیسی تقریبات کی مصوری کا کام کرتے ہیں۔ 

  

وہ گیہوں کی سنہری گھاس سے تصویر کشی میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے فروخت کے لئے متعدد فریم تیار کیے ہیں۔

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12292


(Release ID: 1767279) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi