بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وی او سی بندرگاہ نے ویجیلنس آگاہی ہفتہ منایا

Posted On: 27 OCT 2021 2:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:27اکتوبر،2021۔ جناب ٹی کے رام چندرن، چیئرمین، وی او چدمبرانر پورٹ ٹرسٹ نے پورٹ کے سینئر افسران کو ویجیلنس انٹیگریٹی عہد دلایا۔  نائب چیئرمین جناب بمل کمار جھا اور محکموں کے سربراہان نے بھی اس موقع پر عہد لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQPN.jpg

وی۔ او۔ چدمبرانر پورٹ ٹرسٹ، توتیکورن، سینٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی)، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق 'آزاد ہندوستان @ 75: خود انحصاری کے ساتھ' کے مرکزی خیال کے تحت 26 اکتوبر سے یکم نومبر2021 تک 'ویجیلنس بیداری ہفتہ' منا رہا ہے۔

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں ایک اقدام کے تحت سینٹرل ویجیلنس کمیشن ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف سب سے بڑے ادارے کے طور پر ایک خود کفیل ہندوستان کے دور میں بدعنوانی سے لڑنے اور عوامی زندگی میں سالمیت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

سینٹرل ویجیلنس کمیشن کا مقصد عوامی زندگی میں دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے۔ عوامی زندگی میں پروبیشن کو فروغ دینے اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پورٹ کی جانب سے پورٹ صارفین، اسٹیک ہولڈرز، عوام، ملازمین اور اسکول/کالج کے طلبہ میں بدعنوانی کو اجاگر کرنے اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

26 اکتوبر سے یکم نومبر 2021 تک ہفتہ بھر چلنے والے 'ویجیلنس بیداری' کے دوران مختلف سرگرمیاں جیسے دکانداروں اور ٹھیکیداروں کے لیے شکایات کے ازالے کا پروگرام، حساسیت کے پروگرام اور افسران، عملے اور کالج/ اسکول کے طلباء کے درمیان سال2021 کے موضوع کے ساتھ مختلف مقابلے تواتر کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ یہ سرگرمیاں افسران اور عملے کو زندگی کے تمام شعبوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے کام میں چوکس اور شفاف رہنے کے لیے حساس بنائیں گی اور انہیں تحریک دیں گی۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12251



(Release ID: 1767003) Visitor Counter : 169