وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گروگرام ڈی جی جی آئی یونٹ نے فرضی کمپنی چلانے اور 48 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی چوری کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا

Posted On: 27 OCT 2021 1:35PM by PIB Delhi

ڈائرکٹر جنرل آف جیایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) کی گروگرام ژونل یونٹ (جی زیڈ یو) نے دو الگ الگ معاملوں میں فرضی دستاویزوں کی بنیاد پر کئی فرضی کمپنیاں چلانے کے الزام میں جی ایس ٹی قانون کے التزامات کے تحت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

دو لوگوں کو فرضی بلنگ کے ریکٹ سے جڑے معاملے کےالزام 5 اور 9 اکتوبر، 2021 کو دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ لوگ 20 سے زیادہ فرضی کمپنیاں چلا رہے تھے، جس میں ایکس چیکر کو دھوکہ دے کر 22 کروڑ روپے سے زیادہ کے فراڈ پر مبنی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ لیے گئے ہیں۔ دونوں افراد کو گرفتار کرنے کے بعد سی ایم ایم، دہلی کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہوں نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

فرضی بلنگ کے ایک دوسرے معاملے میں، ہریانہ کے پٹودی کے رہنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی دستاویز ضبط کی گئی ہیں جیسے کہ سرکاری محکموں کے اسٹامپ، چیک بک اور کئی فرضی کمپنیوں کے اے ٹی ایم، ٹول کی رسید بک، ’’دھرم کانٹا‘‘ یا وزن کرنے والے اسٹیشن کا کتابچہ، فرضی ٹرانسپورٹرز کی بکلیٹ وغیرہ۔ ان دستاویزوں کا استعمال سامانوں کی فرضی سپلائی کے لیے بطور ثبوت کیا جاتا تھا، جس کی بنیاد پر فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ جنریٹ ہوتے تھے اور پھر ان فرضی کمپنیوں کے ذریعے پاس کیے جاتے تھے۔

ثبوت کی بنیاد پر، اس شخص کو 26 کروڑ سے زیادہ کی جی ایس ٹی کے معاملے میں سرکار کو دھوکہ دینے کے الزام میں جی ایس ٹی قانون کے التزامات کے تحت 23 اکتوبر، 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے اس شخص کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

دونوں ہی معاملوں میں آگے کی تفتیش کا کام جاری ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12248

 

 

 


(Release ID: 1766930) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu