وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹ منٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 26 OCT 2021 7:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹ منٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنرز کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی۔

سالانہ میٹنگ میں ہر سال، بورڈ آف گورنرز اے آئی آئی بی سے متعلق اہم معاملوں اور اس کے مستقبل کے وژن پر اہم فیصلے لینے کے لیے ملاقات کرتے ہیں۔ بھارت اے آئی آئی بی کا بانی رکن اور دوسرا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔ بھارت کے پاس اے آئی آئی بی کے اندر سب سے بڑے پروجیکٹ پورٹ فولیو میں سے ایک ہے۔ اس سال کی سالانہ میٹنگ ’’آج کی سرمایہ کاری کل کی تبدیلی‘‘ موضوع پر اے آئی آئی بی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M429.jpg

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹ منٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنرز کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں آج نئی دہلی سے شرکت کرتیں وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن

وزیر خزانہ نے ’’کووڈ-19 بحران اور کووڈ کے بعد تعاون‘‘ موضوع پر گورنرز کی گول میز کانفرنس میں اپنے خیالات شیئر کیے۔ اس دوران محترمہ سیتا رمن نے بھارت سمیت ممبر ممالک کو ان کے کووڈ-19 کی روک تھام اور اس کا سامنا کرنے کی کوششوں میں مالی تعاون مہیا کرانے میں اے آئی آئی بی کے ذریعے فوری قدم اٹھانے کی ستائش کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں متعینہ وقت پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ، حکومت ہند کے ذریعے لائی گئیں سماجی اصلاحات اور کاقتصادی ترغیبی پیکیج بھارت کی اقتصادی اصلاح کے عمل میں اہم رہے ہیں۔ خورد مالی اداروں کے لیے قرض گارنٹی اسکیم سمیت راحت پیکیج، قومی برآمداتی بیمہ اکاؤنٹ کے ذریعے پروجیکٹ کی برآمدات کو ترغیب، کھادوں کے لیے اضافی سبسڈی، پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج اور صحت عامہ پر زور کے ساتھ کئی فلاحی اسکیموں سے معیشت کو مؤثر طریقے سے اور مہارت کے ساتھ رفتار دینے اور زندگیوں اور خاص طور پر غریب اور محروم طبقوں کے معاش کی حفاظت کرنے میں مدد ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NIAD.jpg

محترمہ سیتا رمن نے اپنے شہریوں کی تیزی سے ٹیکہ کاری کی بھارت کی کامیاب مہم پر زور دیتے ہوئے کہا، ایک ارب ٹیکہ لگانا بھارت میں مضبوط سائنسی اور تکنیکی ایکو سسٹم کی مدد سے حاصل کیا گیا سنگ میل ہے۔ وزیر خزانہ نے بھارت کی ایک عالمی ہیلتھ ایکسس پہل ’’ویکسین میتری‘‘ کو بھی نمایاں کیا جس کے تحت 7 کروڑ ’میڈ ان انڈیا‘ کووڈ-19 ٹیکے 95 ممالک اور اقوام متحدہ کے اداروں کو دیے گئے، جس میں سے 2 کروڑ خوراک کو ویکس سہولت کے تحت 47 ممالک کو اور 1.2 کروڑ ٹیکے 47 ممالک اور اقوام متحدہ کے امن مشن کو عطیہ کے طور پر دیے گئے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ موجودہ بحران اور ماحولیاتی بحران  نے ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینکس (ایم ڈی بی) کی اہمیت اور  کثیر جہتی ترقیاتی مالیات کے ساتھ ہی ممالک کی کوششوں کو پورا کرنے کی فوری ضرورت کو دہرایا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے بینک سے کچھ امیدوں پر روشنی ڈالی، جس میں سماجی انفراسٹرکچر کے شعبہ میں اثاثوں کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت، شمولیتی اور سبز ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے سرمایہ کا انتظام کرنے پر زور دینا اور اعتماد، شفافیت اور معیاری کام کاج اور سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ریزیڈنٹ بورڈ اور علاقائی دفاتر کا قیام شامل ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے ایک سرکردہ مالیاتی ادارہ کے طور پر مستقبل میں اے آئی آئی بی کی کوششوں کو بھارت کے تعاون اور حمایت کا بھروسہ دلایا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12229

 

 



(Release ID: 1766804) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali