سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، توانائی کے شعبہ میں بھارت-سویڈن کی شراکت داری، حجری ایندھن سے پاک معاشیات کا مقصد حاصل کرنے میں طویل مدتی نتائج فراہم کرنے والی ہوگی
انہوں نے نئی دہلی میں منعقد 8ویں بھارت-سویڈن اختراعی دن کے موقع پر افتتاحی تقریر دی، جس کا موضوع تھا ’بھارت-سویڈن سبز تبدیلی کو فروغ‘
Posted On:
26 OCT 2021 4:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں بھارت-سویڈن اختراعی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت؛ عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ توانائی کے شعبہ میں بھارت اور سویڈن کا تعاون حجری ایندھن سے پاک معاشیات کے آخری ہدف کو حاصل کرنے میں طویل مدتی نتائج دینے والا ہوگا۔
’بھارت-سویڈن سبز تبدیلی کو فروغ‘ موضوع پر 8ویں بھارت-سویڈن اختراعی دن میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ بھارت صاف توانائی کے لیے متبادل پر کام کر رہا ہے، ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی جب اپریل 2018 میں اسٹاک ہوم کے دورے پر گئے تھے تب اس دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کو ایک اہم موضوع کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر نے طمانیت کا اظہار کرتے ہوئے نمایاں کیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ اور سویڈش توانائی ایجنسی نے اس شعبہ میں آگے بڑھتے ہوئے صنعتی تحقیق و ترقی کے تجاویز کے لیے اپیل کی، جس میں 20 مشترکہ صنعتی تجاویز موصول ہوئیں۔ ان تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے اور ہم جلد ہی منتخب پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کی حالت میں ہوں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے سفر کے بعد، 2 مئی 2019 کو منعقد جوائنٹ کمیٹی نے سرکاری سطح پر سائنسی تعاون کا جائزہ لیا اور انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون سے جڑے کئی اہم موضوعات کی شناخت کی جس میں اسمارٹ سٹی، صاف ٹیکنالوجی، ڈجیٹلائزیشن، انٹرنیٹ آف تھنگس، مشین لرننگ، سرکولر اکنامی وغیرہ شامل ہیں جنہیں سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ اور سویڈن کی صنعت و اختراع کی وزارت نافذ کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے 5 مارچ 2021 کو اپنی دو طرفہ میٹنگ کے دوران مشترکہ کوششوں کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں 22 پروجیکٹوں اور تین مشترکہ پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے لیے دونوں فریق سے منظوری حاصل ہوئی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 22-2021 کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ، بائیو ٹیکنالوجی محکمہ اور سویڈش ونووا کے ذریعے میڈیکل سائنس اور فضلہ س دولت جیسے موضوعات سمیت سرکولر معاشیات پر ایک نئی مشترکہ شروعات پر طمانیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر انڈیا اور سویڈش ایف او آر ٹی ای نے صحت عامہ، روک تھام اور سینئر شہریوں کی دیکھ بھال جیسے وسیع موضوعات پر بھی 22-2021 میں مشترکہ طور پر ہمہ گیر اور نئی شروعات کرنے پر اتفا ق کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس کے علاوہ بائیو ٹیکنالوجی محکمہ پہلے سے ہی انکیوبیٹر کنیکٹ، ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اور گلوبل بائیو انڈیا پروگراموں کے لیے سویڈن کے متعلقین کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں شراکت داری کو آگے بڑھا رہا ہے۔
بھارت-سویڈن اختراعی دن کی تقریب کے کامیاب 8 سالوں کے لیے ہندوستانی اور سویڈش سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کا تعاون، دو طرفہ شراکت داری کا اہم حصہ ہے، جس کی باقاعدہ شروعات 9 دسمبر 2005 کو اسٹاک ہوم میں بھارت-سویڈن کے درمیان ایک بین حکومتی معاہدہ پر دستخط کیے جانے کے ساتھ ہوئی تھی۔
اس معاہدہ میں مختلف شعبوں میں تعاون کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت سائنس دانوں، گریجویٹ طلبہ، تحقیقی ملازمین، ماہرین ٹیکنالوجی، دیگر ماہرین اور دانشوروں کا لین دین شامل ہے۔
سویڈش تجارت، صنعت اور اختراع کے وزیر ابراہیم بیلان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت-سویڈن تعاون کووڈ وبائی مرض کے چیلنج بھرے دور میں بھی جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے شعبہ میں شراکت داری کی تعداد میں 2018 سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے معاشرہ میں استقامت کے فروغ کے لیے نئے حل اور نئے انتظامات تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن حجری ایندھن سے پاک معاشیات بننے اور ماحولیات دوست نئے ٹیکنالوجیکل پراڈکٹس کو تیار کرنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
اس کانفرنس میں تنمے لال، سویڈن اور لاتویا میں بھارت کے سفیر؛ کلاس مولن، بھارت میں سویڈن کے سفیر؛ ڈاکٹر رینو سوروپ، سکریٹری، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ بائیو ٹیکنالوجی، حکومت ہند؛ محترمہ دراجا ایساکسن، ڈائرکٹر جنرل، ونووا؛ جناب سنجو مہلوترا، سی ای او انڈیا ان لمیٹڈ اور جناب رابن سکھیا، جنرل سکریٹری اور چیئرمین سویڈن- بھارت تجارتی کونسل سمیت دونوں فریقین کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12221
(Release ID: 1766803)
Visitor Counter : 164