بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کولکاتا کے شیاماپرساد مکھرجی بندرگاہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا گیا

Posted On: 26 OCT 2021 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26اکتوبر،2021۔کولکاتا میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ  کے چیئرمین جناب وینیت کمار کے ذریعے محکمے کے نائب چیئرمین اور سربراہوں کی موجودگی میں ‘‘انٹیگریٹی عہد’’ لینے کے ساتھ ہی کولکاتا کے شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ-2021 کا آج آغاز ہوا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور سی وی سی کے پیغامات کو پڑھا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014NYV.jpg

اس دوران عوامی مفادات کے انکشاف اور مخبروں کے  تحفظ (پی آئی ڈی پی آئی) قرارداد پر مختصر پرزنٹیشن پیش کیا گیا جو اس برس پی وی سی کے ذریعے پی آئی ڈی پی آئی شکایات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے کی گئی ایک خصوصی پہل ہے۔ اس کے بعد ایس ایم پی کولکاتا کے دو ہلدیہ اور کولکاتا ڈاک میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) پہل اور دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات پر مختصر مباحثے اور تقریریں ہوئیں۔

چیئرمین جناب وینیت کمار نے شرکاء سے خطاب کیا اور پی وی سی کے پیغام کے مختلف پہلوؤں مثلاً اندرونی عمل میں بہتری اور دیگر ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آگے مستقبل کی مزید عمل آوری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ افتتاحی پروگرام شکریے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12220



(Release ID: 1766726) Visitor Counter : 130