بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جے این پی ٹی نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ میں ٹرک ڈرائیوروں کے لیے مفت کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم شروع کی
Posted On:
26 OCT 2021 3:27PM by PIB Delhi
26 اکتوبر 2021، نئی دہلی:
ترقی کی جانب گامزن بھارت کے 75 سال اور اس کی شاندار تاریخ کو یاد کرتے ہوئے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی)، جو بھارت کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہوں میں سے ایک ہے، نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' جشن کے حصے کے طور پر بہت سی سرگرمیاں اور پہل شروع کی ہیں۔ اسی سلسلے میں، جے این پی ٹی کے چیئرمین، جناب سنجے سیٹھی، ڈپٹی چیئرمین، جناب انمیش شرد واگھ، جے این پی ٹی کی موجودگی میں، 'سیو لائف فاؤنڈیشن' اور 'اینرچ لائیوز فاؤنڈیشن' کے اشتراک سےکنٹینر ٹرک ڈرائیوروں کے لیے سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ (سی پی پی) میں مفت کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔
مفت کوویڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے، جناب سنجے سیٹھی، چیئرمین، جے این پی ٹی نے کہا، "ٹرک ڈرائیور بحری سپلائی چین کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ پوری عالمی وباکے دوران، جے این پی ٹی نے فرنٹ لائن سے کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، نیز سپلائی چین کے ہر عنصر کو مدد فراہم کرتے ہوئے ایک مضبوط درآمدی و برآمدی تجارت کو یقینی بنایا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں کے لیے یہ ٹیکہ کاری مہم اسی سلسلے کی ایک اہم پہل ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا ٹیک اینیبلڈ سینٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ (سی پی پی)، جو ایک ہاسٹل، کینٹین، صاف ستھرا بیت الخلا، گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی سہولیات سے لیس ہے، ٹرک ڈرائیوروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔
اس سال کے شروع میں جے این پی ٹی ہسپتال کی طرف سے شروع کی گئی ٹیکہ کاری مہم زور پکڑ رہی ہے۔ اس ٹیکہ کاری مہم کے ذریعے، جے این پی ٹی ہسپتال نے 20,000 سے زیادہ کووڈ-19 ٹیکوں کا انتظام کیا ہے۔ مزید برآں، جے ای پی ٹی کے وقف کوویڈ 19 صحت مرکز (ڈی سی ایچ سی)نے "زیرو کوویڈ مریض" کا ریکارڈ درج کرکے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا۔ مزید برآں، بندرگاہ کوویڈ 19 کے علاج کے لیے ضروری طبی سازوسامن کے لیے تیزی سے کلیئرنس جاری رکھے ہوئے ہے۔
عوام اور بندرگاہ کے نقطہ نظر کے ساتھ، جے این پی ٹی مسلسل بیداری پھیلانے کا کام کرتا ہے، عوام کے ساتھ مشغول ہوتا ہے، اور ملک گیر 'آزادی کا امرت مہوتسو' مہم میں فعال طور پر تعاون کرتا ہے، جو بھارت کی تبدیلی پر زور دیتی ہے۔ اس سلسلے میں جے این پی ٹی آئندہ مہینوں میں کئی اقدامات، مہمات اور پروگراموں کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 12218
(Release ID: 1766677)
Visitor Counter : 192