الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوآئی ڈی اے آئی 28 ا کتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک آدھار ہیکاتھن -2021 کاانعقاد کرے گا


پرجوش رد عمل کے ساتھ اب تک2700 سے زیادہ اندراجات موصول

Posted On: 26 OCT 2021 11:38AM by PIB Delhi

‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو’’ منانے اور ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان اختراعاتی کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے ، یو  آئی ڈی اے  آئی 28 اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک آدھار ہیکاتھن -2021 کاانعقاد کررہا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ایک بار کہا تھا ‘‘ اختراع صرف ایک لفظ یا کسی تقریب کا نام نہیں ہے۔ یہ ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔ آپ صر ف اسی وقت کوئی نیا خیال پیش کرسکتے ہیں جب آپ اصل مسئلے کو سمجھ لیں اور اس کا حل تلاش کرلیں ۔ ہمیں کسی بھی مسئلے کاکوئی نیا حل تلاش کرنے کے لئے اس مسئلے کی تہہ میں جانا ہوگا۔ ایسے دور میں جہاں علم ہی طاقت ہوتا ہے، وہاں  اختراعی طاقت ترقی کو آگے بڑھانے کا کام کرتی ہے’’۔انہی رہنما خطوط پر آگے بڑھتے ہوئے، یو آئی ڈی اے آئی  نے آدھار ہیکاتھن -2021 شروع کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کے  تجربات اور اس طریقے کو بڑھاوا دینا ہےجس میں وہ ٹکنالوجیکل اختراعات کے ذریعہ اندراج اور تصدیق کرنے والے سافٹ ویئر پلیٹ فارموں کااستعمال کرتے ہیں۔ یہ ہیکاتھن مسئلے کی بہت سی تفصیلات پر مشتمل ہوتا ہے جس کی دو وسیع عنوانات کے تحت زمرہ بندی کی جاتی ہے،  جیسے اندراج اور تصدیق۔ اب تک یو آئی ڈی اے آئی کو انجینئرنگ کے طلباء کی طرف سے 2700 سے زیادہ اندراجات موصول ہوچکے ہیں جو پچھلے کچھ دنوں میں آئے ہیں۔ اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں حقیقی زندگی میں آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئےنوجوان ذہنوں میں  کیا تجسس پایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ہر زمرے کے انجینئرنگ کے  اداروں سے تعلق رکھنے والے طالب علم شامل ہیں۔ ان اداروں میں آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، این آئی آر ایف اور ملک کے تمام حصوں سے  بہت سے اعلیٰ درجے کے کالج، ان میں مشرقی خطے کی اروناچل پردیش جیسی ریاستوں سے لے کر شمال میں جموں و کشمیر تک شامل ہیں۔

ان نوجوان اور نئے پنپتے ہوئے دماغ کی مدد کرنے کے لئے، یو آئی ڈی اے آئی کی ٹیم کے ذریعہ آن لائن گفتگو کے اجلاسوں کا بھی یومیہ بنیاد پر انعقاد کیا جارہا ہے، جس کا مقصد مناسب معاملات کاحوالہ دیتے ہوئے مسئلے سے متعلق بیانات کی تشریح کرنا ہے۔ یہ اجلاس بنیادی طور پر مسئلے سے متعلق بیانات، یو آئی ڈی اے آئی ، اے پی آئیز کی تفصیلات اور مصنوعات  کااحاطہ کرتے ہیں جن کی ضرورت کسٹم کے معاملات کو حل کرنے میں پڑتی ہے۔ بہت سے نوجوان اختراع کاروں / شرکت کرنے والوں نے ان ملاقاتی  اجلاسوں کی بڑہے پیمانے پر تعریف کی ہے۔

موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کی منصوبہ بندی جیوری پر مبنی ایک طریقۂ کار کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس جیوری میں آئی ٹی صنعت، تعلیمی دنیا، حکومت اور یو آئی ڈی اے آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان / اہلکار شامل ہیں۔ یہ ارکان ایک باضابطہ پروسیس کے ذریعہ ان پیشکشوں کی جانچ کریں گے  اوران میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے جسے یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے انعام دیا  جائے گااور ٹیم کو تقرری کی پیش کش کی جائے گی جس کے لئے شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔

یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او ڈاکٹر سورو گرگ نے کہا کہ ‘‘ چونکہ آدھار پہلے ہی رہائشیوں کو با اختیار بنا رہا ہے،  میں ان تمام شرکت کرنے والوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوان اختراع کار  جو نئے ہندوستان کے  تعمیری ستون ہیں، آگے آئیں گے اور  اپنے کچھ غیر معمولی کارناموں /تدابیر سے ہمیں حیرت زدہ کردیں گے۔ ان تدابیر کا مقصد موجودہ آدھار بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی عطا کرنا  ہوگا، جو قطعی طور پر لوگوں کے لئے آدھار سے وابستہ خدمات  سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے فائدہ مند ہے’’۔

آدھار ہیکاتھن -2021 کی تفصیلات  https://hackathon.uidai.gov.in/ پردستیاب ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ب- ف ر)

U-12205


(Release ID: 1766635) Visitor Counter : 267