صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چار ملکوں کےسفیروں  نے  ، صدر جمہوریہ ہند کو اپنی اسناد پیش کیں 

Posted On: 26 OCT 2021 2:22PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ  کوووند نے   ، راشٹرپتی  بھون کے اشوک ہال میں  آج  (  26 اکتوبر  2021) گرینڈ ڈچی آف لگژمبرگ، جمہوریہ  سلووینیا ، اسرائیل اور  مصر کی ارب جمہوریہ کے سفیروں کی  اسناد قبول کیں ۔ کووڈ – 19 عالمی وبا کے بعد سے اس طرح کی یہ پہلی تقریب تھی  جس میں  سبھی شرکاء تقریب کی جگہ پر  خود موجود تھے  ۔ جن شخصیتوں نے اپنی اسناد پیش کیں  وہ  اس طرح ہیں :

1.  عزّت مآب محترمہ  پیگی  فرینٹ زین، گرینڈ ڈچی آف لگژمبرگ کی سفیر

2. عزّت مآب محترمہ متیجا وودیب گھوش ، جمہوریہ سلووینیا کی سفیر

3. عزّت مآب محترم ناؤر گلون، اسرائیل کے  سفیر

4. عزّت مآب محترم وائل محمد اود حامد، ارب جمہوریہ مصر کے سفیر

صدر جمہوریہ نے  اسناد قبول کئے جانے کے بعد  ، چاروں سفیروں سے الگ الگ بات چیت کی۔صدر جمہوریہ نے سفیروں کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی  اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے  میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں  نیز   دوستانہ عوام  کو   ان کی تندرستی  ، ترقی اور خوشحالی  کے لئے خواہشات پیش کیں ۔ بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے ان ملکوں کے ساتھ  قریبی رشتوں   اور کثیر جہتی  تعلقات کو بھی اجاگر کیا ۔

صدر جمہوریہ نے ان سفیروں کے ذریعہ  اپنے  ذاتی  احترام کے  پیغامات  بھی ارسال کئے  ۔ اس تقریب میں موجود سفیروں نے  ، بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات  مستحکم بنانے  کے مقصد سے قریبی کام  کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ۔

 

 

ش ح۔ا س۔ ر ب

U. NO. 12215


(Release ID: 1766611) Visitor Counter : 187