ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی میں آئندہ موسم سرما کے دوران مختلف وسیلوں سے، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے پروجکٹ پر خصوصی توجہ کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا: ہوا کی کوالیٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم)


شہریوں کی طرف سے کی جانے والی رپورٹنگ، سروے پر مبنی رپورٹنگ اور بین ایجنسی بہتر تعاون ، پروجکٹ کے بڑے پہلو ہیں

Posted On: 26 OCT 2021 1:53PM by PIB Delhi

دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے والے مختلف وسائل پر جن کی تعداد کافی زیادہ ہے، غور کرتے ہوئے مختلف وسائل سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے پروجکٹ پر آئندہ موسم سرما کے دوران خصوصی توجہ کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔

قومی خطہ راجدھانی (این سی آر)میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن سی اے کیو ایم  نے ، ایک غیر سرکاری تنظیم ایئر پالیوشن ایکشن گروپ (اے –پی اے جی) کی مدد سے ایک آزمائشی پروجکٹ  شروع کیا ہے۔ جس میں دسمبر، 2020 کے مہینے میں جنوبی دلی میونسپل کارپوریشن(ایس ڈی ایم سی) کے دائرہ اختیارمیں آنے والے علاقوں  میں سرگرم مدد لی گئی ہے، تاکہ مختلف وسائل سے ہونے والی فضائی  آلودگی سے نمٹا جا سکے۔

ایس ڈی ایم سی کے اس آزمائشی پروجکٹ کی پیش رفت کا جائزہ 22 ستمبر،2021 کو سی اے کیو ایم نے لیا۔ اور اس پروجکٹ کے نتائج کی بنیاد پر این ڈی ایم سی اور ای ڈی ایم سی نے  بھی اپنے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں ان پروجکٹوں کو اپنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آزمائشی پروجکٹ کے نتائج کی بنیاد پر اب اس پروجکٹ میں مزید کچھ اضافے کیے جا رہے ہیں اور شمالی ڈی ایم سی ، مشرقی ڈی ایم سی اور نئی دلی میونسپل کارپوریشن این ڈی ایم سی کے علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کے ان مختلف وسائل پر قابو پانے کے لیے آئندہ موسم سرما کے دوران عمل کیا جائے گا۔ اس پروجکٹ کے تحت فضائی آلودگی پیدا کرنے والے مختلف وسائل کی نشاندہی اورتخصیص  کی جائے گی اور فضائی آلودگی کے معاملات سے نمٹا جائے گا۔

21 اکتوبر،2021 کوکمیشن کی طرف سے بلائی گئی جائزہ میٹنگ میں جو دہلی سرکار کے افسران اور میونسپل کارپوریشنوں /نئی دہلی میونسپل کاؤنسل کے کمشنرز / چیئر پرسنزکے ساتھ کی گئی ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پروجکٹ پر شمالی ڈی ایم سی ، مشرقی ڈی ایم سی اور این ڈی ایم سی میں بھی 27 اکتوبر، 2021 سے عمل درآمد شروع کردیا جائے۔

اس آزمائشی پروجکٹ کی کامیابی

اس آزمائشی پروجکٹ میں بڑے پیمانے پر جائزے  لیے گئے ہیں اور کام کاج پر قریبی نظر رکھی گئی ہے جس کی مدد سے جنوبی ڈی ایم سی کے 104 وارڈس میں تقریباً 17290 معاملات کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 10900(63 فیصد) معاملات کا تعلق ایس ڈی ایم سی سے تھا اور بقیہ  6400(37 فیصد)معاملات دیگر ایجنسیوں کے حوالے کیے گئے۔ اس آزمائشی پروجکٹ کے تحت ایس ڈی ایم سی نے اپنے دائرہ کار کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 95 فیصد معاملات کامیابی کے ساتھ حل کر لیے گئے۔اس پروجکٹ میں خاص طور پر مندرجہ ذیل اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔

  • نچلی سطح کے افسران میں  ان کی مدد کے مقصد سے ان کے اندر حساسیت پیدا کرنا تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں اور ہوا کی کوالٹی کے درمیان ایک رابطہ قائم کر سکیں۔
  • فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ کرنے والے معاملات کی نشاندہی کر نا، جن کا تعلق تیسرے فریق کے سروے سے ہے
  • نشان زد معاملات کی تخصیص اور ا نہیں متعلقہ ایجنسیوں کے سپرد کیا جانا
  • متعلقہ افسران کی طرف سے نمٹائے گئے معاملات کی ، نچلی سطح پر رپورٹنگ
  • شکایات کے ازالے میں استعداد کو بہتر بنانے سے متعلق اسمارٹ سٹی 311 ایپ کا فروغ   اور  
  • نچلی سطح پر سروے کے عمل کے ذریعہ جائزے کو مکمل کرنا اور معاملات کے ازالے کے لیے اعلی معیارات کی یقین دہانی

اس آزمائشی پروجکٹ کے تحت فضائی آلودگی کےجن وسائل سے نمٹا گیا ہے :کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہیں، گنجائش سے زیادہ کچرے والے ڈلاؤ،کوڑا کرکٹ جلایا جانا ، تعمیراتی اور انہدامی مقامات، سرکاری زمین پر ملبے کا ڈالا جانا،کچی سڑکوں سے آنے والی دھول مٹی، بنجر زمینیں، کارخانوں سے نکلنے والی مضر صحت گیسوں کا اخراج، گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی وغیرہ۔

شکایات کو دور کرنے والے پورے عمل میں یکسر تبدیلی کے تئیں اہم ترین اقدام کے طور پر ، جدید ترین ٹکنالوجی ا پنائے جانے کی ضرورت کے پیش نظر  ایس ڈی ایم سی نے اے -پی اے جی کی تکنیکی مدد سے ، ایس ڈی ایم سی کے 311 لائیو ڈیش بورڈ کو فروغ دیا گیا اور اسے تازہ شکل دے کر ایک جدید ترین'اسمارٹ سٹی311 ایپ'بنایا گیا۔ تاکہ فضائی آلودگی کے مختلف وسائل پر مستعدی کے ساتھ اور موثر طور پر قریبی نظر رکھی جاسکے۔

اس جدید ترین ایپ کے شروع کیے جانے کے ساتھ ساتھ ان معاملات پر ایک ہی وقت میں غور کیا جاسکے۔ اسمارٹ سٹی 311 ایپ میں ، دیگر ایجنسیوں کو سپرد کیے جانے کے لیے آسان بنائے گئے متنقلی پروٹوکول، معاملات کی نشاندہی کے لیے ان کے جواز کی آزمائش کرنا جیسی بہت سی  اضافی خاصیتیں رکھی گئی  ہیں۔ اس ایپ میں معاملات کے حل کے ثبوت کو اپ لوڈ کرتے ہوئے ،آسانی کے ساتھ قریبی نظر رکھے جانے کے لیے رپورٹنگ کے بہتر بنائے گئے طریقہ کار، طویل مدتی معاملات پر کی گئی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور متعلقہ جگہ پر افسران کی موجودگی کو یقینی بنانے کی سہولیات بھی رکھی گئی ہیں۔

شہریوں سے حاصل ہونے والی جانکاری ،مختلف وسائل سے ملنے والی بروقت معلومات کا حصہ ہے۔ اس سے  نہ صرف شہریوں کی قیادت والے معاملات کی نشاندہی کا عمل مستحکم ہوتا ہے بلکہ اس نظام کی رسائی میں بھی توسیع ہوتی ہے۔موقع پر پہنچ کر کیے جانے والے  تیسرے فریق کے سروے کے علاوہ اسمارٹ سٹی 311 ایپ سے شہریوں کی ہمت افزائی ہوگی کہ وہ شکایات درج کراسکیں اور متعلقہ معاملات حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں میونسپل اداروں کی مدد لے سکیں۔

اس کے علاوہ، مختلف وسائل سے پیدا ہونے والے ، فضائی آلودگی سے متعلق معاملات کی اور زیادہ تفہیم کے لیے ، حساسیت پیدا کرنے والی ورک شاپس میں ان طویل مدتی معاملات پر ایس ڈی ایم سی کی طرف سے خصوصی توجہ دی گئی ہے جن کا آزمائشی پروجکٹ کے دوران ہوا کی کوالٹی پر اثر پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم سی کے اس آزمائشی پروجکٹ کی پیش رفت کا جائزہ سی اے کیو ایم نے 22 ستمبر،2021 کولیا تھا۔ یہ جائزہ پروجکٹ کے نتائج کی بنیاد پر لیا گیا تھا۔

کمیشن کو موصول رپورٹوں کے مطابق فضائی آلودگی سے متعلق ماڈیول اب ایس ڈی ایم سی اور ای ڈی ایم سی میں شہریوں کے ایپ پر دستیاب ہے۔

*********

 

ش ح۔ا س۔ س ک

U. NO. 12213

 


(Release ID: 1766594) Visitor Counter : 631


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu