امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسٹاک کی حد جاری کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں


اترپردیش 12 اکتوبر 2021 کو اسٹاک کی حد کومشتہر کرچکا ہے اس عمل میں دیگر ریاستیں بھی شامل ہیں

ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانا ہے کہ مرکز کے ذریعہ محصول میں کی گئی تخفیف کے مکمل فائدے صارفین کو دئے جائیں

Posted On: 25 OCT 2021 6:58PM by PIB Delhi

خوراک اور عوا می نظام تقسیم کے محکمے (ڈی ایف پی ڈی ) نے خوردنی تیلوں پر اسٹاک کی حد کا جائزہ لینے کیلئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔صارفین کے امورخوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے تحت محکمے نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  اپنے حکم نامے مورخہ 8 اکتوبر 2021 اور بعد ازاں جاری کئے گئے یاد داشت ناموں مورخہ12 اکتوبر2021 اور 22 اکتوبر2021 کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے خوردنی تیلوں کے ذخیرے کے سلسلے میں ان کی جان ب سے کی گئی تفصیلات طلب کی تھیں ۔

مرکز نےسبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوہدایت جاری کی تھی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کے صارفین کو خوردنی تیلوں کے ذخیرے کے سلسلے میں مرکز کی جانب سے کی گئی پہل قدمیوں کے فوائد صارفین کو حاصل ہوسکیں۔مرکز نے  تہواروں کے موسم سے پہلے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹاک کی حد کو نوٹیفائی کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

اس سلسلے میں اترپردیش نے سبقت حاصل کی ہے اورریاستی حکومت نے مطلع کیا ہےکہ اس نے 12 اکتوبر2021 کو اسٹاک کی حد کا حکم پہلے ہی جاری کردیا ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی ۔

البتہ دیگر ریاستیں یا تومتعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کررہی ہیں یا انہوں نے منظوری کیلئے ریاستی حکومت کو پہلے ہی تجویز پیش کردی ہیں۔

ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی ایف پی ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب پاتھا ایس داس نے زور دیکر کہا کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ان کی کھپت کے طریقہ کار پر مبنی اسٹاک کی حد کو نوٹیفائی کیا جانا ہے۔

راجستھان ،گجرات اور ہریانہ ریاستوں نے پہلے ہی ریاستی حکومت کو تجویز پیش کردی ہے اور اسٹاک کی حد جلد ہی جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔مہاراشٹر ،اڈیشہ ، کیرالہ ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، آندھر اپردیش، تمل ناڈو ، تریپور ہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ نے اسٹاک کی حد طے کرنے کے عمل کو شروع کردیا ہے اور جلد ہی مختلف زمروں کیلئے اسٹاک کی حد کو مشتہر کیا جائےگا ۔

مرکز نے اپنے پہلے کے حکم میں ریاستی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کی  ہدایت دی تھی کہ خوردنی تیلوں کی بڑھتی قیمتوں سے فوری راحت حاصل کرنے کیلئے خاص طور سے آئندہ تہواروں کے موسم کے دوران مرکز کے ذریعہ کم کی گئی قیمتوں کا فائدہ صارفین کو دیا جائے ۔اس سے خوردنی تیلوں کی افراط زر کوکم کرنے میں مدد ملے گی اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی سے عام صارفین کو راحت ملے گی۔

ڈی ایف پی ڈی خوردنی تیلوں کی قیمتوں اور صارفین کو اس کی دستیابی کی باریکی سے نگرانی کررہی ہے۔آئندہ تہواروں کے موسم کے تعلق سے یہ نہایت اہم ہے کیونکہ تہواروں کے دوران خوردنی تیلوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔اس سلسلے میں حکومت نے پہلے ہی بہت سے اقدامات کئے ہیں اس میں سبھی ریاستوں اور خوردنی تیل صنعت کی انجمنوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر اسٹاک سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور ڈی ایف پی ڈی نے ملک میں ہفتے وار بنیاد پر خوردنی تیلوں اور تلہن کے اسٹاک کی نگرانی کیلئے ایک ویب پورٹل تشکیل دیا ہے۔

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12195



(Release ID: 1766553) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada