ٹیکسٹائلز کی وزارت

مجموعی طور پر 4445 کروڑ روپئے کی لاگت سے  7 بڑے مربوط ٹیکسٹائل علاقوں اور ملبوسات (پی ایم متر) پارکوں کے قائم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری


اقوام متحدہ کے  قومی پائیدار ترقی کے مقصد -9: ‘‘ لچک دار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، پائیدار صنعت کاری کو فروغ دینا اور اختراع کی حوصلہ افزائی  کرنا’’ کو حاصل کرنے میں بھارت کی مدد کرنے کی غرض سے اس پروگرام کا تصور کیا گیا

محترمہ وزیر اعظم کے 5 ایف، فارم، فائبر، فیکٹری، فیشن اور فارین سے  پائی تحریک

عالمی پیمانے کے صنعتی بنیادی ڈھانچے سے بہترین ٹکنالوجی حاصل کرنے اور شعبے میں ایف ڈی آئی اور مقامی سرمایہ کاری فراہم کرنے میں مدد ملے گی

پی ایم متر پارکوں سے ایک ہی مقام پر کتائی، بنائی، پروسیسنگ / رنگائی اور چھپائی سے لے کر ملبوسات کی تیاری تک کے لئے ایک ہی مقام پر ایک مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین قائم کرنے کے لئے ایک موقع فراہم ہوگا

ایک ہی مقام پر مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین سے  صنعتی دنیا کے  لوجسٹکس پر آنے والے اخراجات میں کمی آئے گی

ہرپارک میں  ایک لاکھ براہ راست  اور 2 لاکھ بالواسطہ ملازمتیں مہیا کرانے کا ارادہ

تامل ناڈو، پنجاب، اڈیشہ، آندھرا پردیش، گجرات، راجستھان، آسام، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ جیسی ریاستوں نے  پروگرام میں

Posted On: 22 OCT 2021 4:17PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے 21 ا کتوبر 2021 کو 7 پی ایم متر پارکوں کے قائم کرنے کے  لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جیسا کہ  22-2021 کے مرکزی بجٹ میں  اعلان کیا گیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے منظور کیا جاچکا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن وزارت کی ویب سائٹ : http://texmin.nic.in پر دستیاب ہے۔

اس منصوبہ کا مقصد محترمہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے اور ہندوستان کو عالمی ٹیکسٹائلس کے نقشے میں  بہتر پوزیشن میں رکھنا ہے۔

اقوام متحدہ کے  قومی پائیدار ترقی کے مقصد -9: ‘‘ لچک دار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، پائیدار صنعت کاری کو فروغ دینا اور اختراع کی حوصلہ افزائی  کرنا’’ کو حاصل کرنے میں بھارت کی مدد کرنے کی غرض سے پی ایم متر پارکوں کا تصور پیش کیا گیا۔

پی ایم متر کا پروگرام محترم وزیراعظم کے 5  ایف  والے تصور پر مبنی ہے۔5 ایف فارمولہ فارم ٹو فا ئبر، فائبر ٹو فیکٹری، فیکٹری ٹو فیشن، فیشن ٹو فارین کے تصور پر مشتمل ہے۔ یہ مربوط تصور ملکی معیشت میں  ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کوئی اور مد مقابل ملک ہماری طرح ایک مکمل ٹیکسٹائل کا ماحولیاتی نظام نہیں رکھتا ہے۔ تمام 5 ایف کے معاملے میں ہندوستان بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ٹیکسٹائل صنعت کی پوری و  یلیو چین کے لئےمربوط وسیع پیمانے پر  ایک جدید طرز کے بنیادی ڈھانچے کی سہولت پیدا کرنا ہے۔اس منصوبے سے سامان کے نقل وحمل کی لاگت میں کمی آئے گی اور بھارتی ٹیکسٹائلس کے شعبے میں مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس اسکیم سے ہندوستان کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اپنے آپ کو عالمی ٹیکسٹائل بازار میں  ایک بہترین پوزیشن  حاصل کرانے میں مددملے گی۔ان پارکوں کو ایسی جگہوں پر تعمیر کرنے کا پروگرام ہے جہاں ٹیکسٹائل کی صنعت کے پھلنے پھولنے او ریقنی طور پر کامیابی حاصل کرنے کے امکانات ہیں۔

7 پی ایم بڑے مربوط ٹیکسٹائل خطے اور ملبوسات (پی ایم متر) پارک، پروگرام میں شمولیت کی خواہشمند ریاستوں میں موجودگرین فیلڈ / براؤن فیلڈ مقامات پر تعمیر کئے جائیں گے۔ ایسی ریاستوں کی طرف سے ، جن کے پاس  پہلے سے ہی اس مقصد کے لئے موزوں 1000+ ایکڑ زمین  کے ٹکڑے موجود ہیں، تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

ایک گرین فیلڈ پی ایم متر پارک کے لئے،   بھارتی حکومت کی  ترقیاتی مالی مدد منصوبے پر  آنے و  الی کل لاگت کا 30 فیصد ہوگی جس کی ا ٓخری حد 500 کروڑ روپئے ہے۔ براؤن فیلڈ مقامات کے لئے ،تخمینہ کے بعد  ترقیاتی مالی امداد بقایا بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر آنے و الی  لاگت کا 30 فیصد ہوگی۔دوسری امدادی سہولتیں جو تیار کی جائیں گی ان کو 200 کروڑ روپئے تک محدود رکھا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے دی جانے والی مدد میں 1000 ایکڑ زمین کی فراہمی شا مل ہے جس پر عالمی پیمانے کی  صنعتی بستی قائم کی جاسکے۔

پی ایم  متر پارک میں  ٹیکسٹائلس تیاری کی یونٹیں جلدی قائم کرنے  کے لئے  ہرایک پی ایم متر پارک کو 300 کروڑ روپئے کی مسابقتی ترغیبی امداد  (سی آئی ایس ) فراہم کی جائے گی۔نئے قائم کئے جانے والے پروجیکٹوں کے لئے اس طرح کی امداد بہت اہمیت رکھتی ہے، یہ پروجیکٹ جب تک اپنی پیداوار میں ا ضافہ  کرنے میں اور اپنی افادیت کو ثابت  کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ، انہیں اس کی ضرورت رہے گی۔

پی ایم متر پاک کو ایک خصوصی مقصد و الی گاڑی کے ذریعہ تیار کیا  جائے گا ، جو  سرکاری ، نجی شراکت داری (پی پی پی) نظام کے تحت  ریاستی حکومت اور بھارتی حکومت دونو ں کی ملکیت کہلائے گی۔ ماسٹر ڈیولپر نہ صرف یہ کہ صنعتی پارک کی تعمیر کرے گا بلکہ رعایتی مدت کے دوران اس کی دیکھ بھال بھی کرے گا۔ اس ماسٹرڈیولپر کاانتخاب ان معروضی پیمانوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جو ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر معین کئے گئے ہوں گے۔

ریاستی سرکار کی اکثریتی ملکیت والے ایس پی وی، تیار شدہ صنعتی مقامات سے  پٹے کے کرائے کا حصہ  حاصل کرنے کی حقدار ہوگی اور پی ایم متر پارک کو توسیع دے کر ،ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کرکے اور مزدوروں کے لئے دیگر بہتری کے اقدامات  کے ساتھ اس کو علاقے میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو مزید وسعت دینے کےلئے استعمال کرنے میں کامیاب ہوگی۔

دیگر مرکزی حکومت اورریاستی حکومت کی اسکیموں کے انضمام کی بھی سہولت ہے جو ان منصوبوں کے رہنما خطوط کے تحت ان کی اہلیت پر مبنی ہے۔اس سے ٹیکسٹائل کی صنعت میں  مسابقت کو بڑھاوا ملے گا اوربہت سے معاشی فائدے بھی حاصل ہوں گے اسی کے ساتھ سا تھ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ معیشت کے نئے پیمانوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ اسکیم عالمی چمپئن کے طور پر ابھرنے میں ہندوستانی کمپنیوں کی مدد کرے گی۔

اس منصوبے کےلئے تفصیلی رہنما خطوط ابھی زیر تکمیل ہیں، جس کے بعد پروگرام میں شمولیت کی خواہش مند ریاستی حکومتوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

 

****************

 

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U.No. 12167



(Release ID: 1766267) Visitor Counter : 215