وزارت دفاع

بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال کا ہندوستان کا دورہ

Posted On: 25 OCT 2021 11:00AM by PIB Delhi

بنگلہ دیش بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم شاہین اقبال  23 سے 29 ا کتوبر 2021 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایڈمرل شاہین اقبال نئی دہلی میں  بھارتیہ بحریہ کے سربراہ اور محکمۂ دفاع کے چیف کے علاوہ بھارتی حکومت کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس دو طرفہ گفتگو کے دوران ، مشترکہ تعاون کی کوششوں سے تعلق رکھنے والے امور پر ، جن میں  بین ا لاقوامی بحری سرحدی لائن پر مشترک نگرانی، دو طرفہ مشق بونگوساگر، بحریہ کی تربیت کا انتظام اور دونوں ملکوں کے وفود کا دونوں ممالک کا دورہ کرنا شامل ہیں، گفتگو کی جائے گی۔

دہلی میں ہونے والی سرگرمیوں کے مکمل ہونے کے بعد ، ایڈمرل شاہین اقبال ممبئی کا دورہ کریں گے جہاں وہ  وی اے ڈی ایم آر ہری کمار،  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف مغربی بحری کمان  کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مغربی بحری کمان کے فلیگ شپ کا دورہ بھی کریں گے۔ ممبئی کے اپنے دورے کے مکمل  ہونے کے بعد ایڈمرل شاہین اقبال ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج و یلنگٹن جائیں گے جہاں وہ تربیت سے متعلق سرگرمیوں کا معائنہ کریں گے، اور ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج کے کمانڈینٹ کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے  درمیان تاریخ ، زبان اور ثقافت کے رشتے قائم ہیں ، اس کے علاوہ اوربہت سی باتیں بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین رشتوں سے  ایک ہمہ جہت شراکت داری کااظہار ہوتا ہے جس کی بنیاد خود مختاری، مساوات، اعتماد اور مفاہمت  پر قائم ہے، اور جو منصوبہ جاتی رشتوں سے ماورا ہے۔ بھارت اوربنگلہ دیش اس سال مشترکہ طور پر بنگلہ دیش میں 1971ء میں ہونے والی  آزادی کی جنگ میں حاصل کی جانے والی کامیابی کی گولڈن جبلی تقریبات منارہے ہیں۔اس سلسلے میں بڑی تعداد میں  مشترکہ سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں جن میں دونوں ملکوں کے بحری جہازوں کے  آپسی دورے، نئی دہلی میں یوم جمہوریہ 2021 کی پریڈ میں بنگلہ دیش کی مسلح افواج کی ٹکڑی کاحصہ لینا اور  جنگ سے متعلق یادگاروں کو  ایک دوسرے کو تحفہ کے طور پر دینا شامل ہیں۔ 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران نول وار کالج اور انڈین نول اکیڈمی میں  بنگلہ دیش کی جنگ میں حصہ لینے والے بزرگ افراد کے ساتھ گفتگو  کا انعقاد اور بنگلہ دیش میں  یوم فتح کی تقریبات میں ہندوستانی مسلح ا فواج کے دستے اور بینڈ کی شراکت کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔

 

AdmiralMShaheenIqbal6BZZ.jpeg

 

 

****************

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U.No. 12164



(Release ID: 1766237) Visitor Counter : 206