ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے پٹنہ میں منعقد انڈیا اسکلس ریجنل مقابلہ آرائی-ایسٹ میں 98 فاتحین کی عزت افزائی کی


کل 50 امیدواروں نے سونے کا تمغہ جیتا، 46 نے چاندی کا تمغے حاصل کیے

98 کو فاتحین قرار دیا گیا، جنہوں نے انڈیا اسکلس نیشنلس میں حصہ لیا تھا

چارروزہ مقابلے کے دوران 42 اسکلس میں ہوئے مقابلے میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 245 نوجوانوں نے حصہ لیا

Posted On: 23 OCT 2021 8:05PM by PIB Delhi

بہار کے گورنرجناب پھاگو چوہان نے آج پٹنہ کے باپو سبھا گر میں انڈیا اسکلس 2021 کے علاقائی مقابلہ آرائی-ایسٹ کے فاتحین کی عزت افزائی کی اور گولڈ میڈل کے ساتھ 21 ہزارروپے کا نقد انعام ہرایک جیتنے والے کو پیش کیا۔پہلے رنراپ کو یعنی تمغہ جیتنے والے کو 11 ہزار روپے دیے گئے اور ایک چاندی کا تمغہ دیا گیا۔ چارروزہ مقابلے کے دوران 42 اسکلس میں ہوئے مقابلے میں 8 ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے 245 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اوڈیشہ نے علاقائی مقابلہ آرائی میں سونے اور چاندی کے تمغوں کی فہرست میں اول مقام حاصل کیا۔

ایسٹرن کمپٹیشن میں انڈومان اور نکوبارجزائر، آسام ،بہار،جھارکھنڈ ،میزورم، اوڈیشہ ، تریپورہ اورمغربی بنگال نے حصہ لیا تھا۔علاقائی سطح کے مقابلے میں فاتحین دسمبر 2021 میں نیشنلس سطح کے پروگرام میں مقابلہ کریں گے اور بہترین مقابلہ جیتنے والا ورلڈ اسکلس کمپٹیشن میں داخل ہوگا، جو اکتوبر 2022 میں چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگا۔

 

 

 

روزگار کے وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے کے وزیر(بہار سرکار ) جناب جبیش کمار،بہار سرکار کے سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نتن نوین، بہارسرکار کی ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اتل تیواری، بہارسرکار کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ وندنا کنی اور بہارسرکار کی لیبر کمشنرسوشری رنجیتا، نیشنل اسکلس ڈیولپمنٹ کے سینئر سربراہ جناب جے کان سنگھ اور پٹنہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جناب ٹی این سنگھ بھی ریجنل ایسٹ فنالے کے موقع پر موجود تھے۔

گورنر جناب ٹھاکر چوہان نے شرکاء کے جذبے اور شوق کو دیکھتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہیں اس بات پر بھی خوشی حاصل ہوئی کہ تین روزہ مقابلے میں شرکاء نے اپنی ہنرمندی کا ثبوت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈیااسکلس نہ صرف ایک مقابلہ آرائی ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے دنیا کو بھارت کی صلاحیتوں کو ثبوت پیش کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وہ قومی سطح اور عالمی سطح کے ہنرمندی کے مقابلے میں انعام جیتنے والوں کی ہنرمندی اور کارکردگی کودیکھنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے تمام شرکاء کو مبارک باد دی اور قومی سطح کے مقابلے کے لیے فاتحین کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پہلاانعام جیتنے والوں کی حصولیابی کی تعریف کرتے ہوئے جناب جبیش کمار نے کہا کہ یہ علاقائی مقابلہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے لیے بہترین کارکردگی کرنے والوں کے انتخاب میں مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی سطح کا مقابلہ ہنرمندی سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرائےگا۔ملک میں ہنرمند نوجوانوں کی قوت اور طاقت کے ساتھ ہم دنیا کے اسکلس کیپیٹل بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ ہم نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گےانہیں نئی ہنرمندی کے اپنانے کے ترغیب دیں گے اتنا ہی ہم ہندوستان کی ہنرمندی کے ایکونظام کو وسعت دے سکیں گے۔

جناب نتن نوین نے کہا کہ انڈیا اسکلس مقابلے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہنرمند نوجوانوں نے اس مقابلے میں اپنے اپنے متعلقہ پیشوں میں حصہ لیا۔انہوں نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور قومی ہنرمندی کے فروغ کے کارپوریشن کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیت کو مسلسل نشاندہی کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ بہار سرکار نوجوانوں کو فروغ دیتی رہے گی۔

کھانا پکانے، ریستوراں سروس، کنفیکشنری،پیسٹری کک، بیوٹی تھیراپی، ہیئرڈریسنگ، میکینکل انجینئرنگ ڈیزائن (سی اے ڈی) ویب ڈیزائن، الیکٹرانکس، آئی ٹی سافٹ ویئر سالوشنس، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی،موبائل روبوٹکس اور دیگر پیشوں سمیت 42 ہنرمندی میں 240 سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جو 20 سے 23 اکتوبر تک جاری رہا۔

اگلا علاقائی مقابلہ گاندھی نگر ویسٹ میں ہوگا۔ اس کے بعد چنڈی گڑھ نارتھ میں اور وشاکھاپٹنم ساؤتھ میں ہوگا جب کہ انڈیا اسکلس نیشنلس کمپٹیشن  کرناٹک کے بینگلورو میں دسمبر میں منعقد ہوگا۔ انڈیا اسکلس نیشنل کمپٹیشن کے فاتحین کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اکتوبر 2022 میں شنگھائی میں ہونے والے عالمی اسکلس میں ہندوستان کی نمائندگی کرسکیں۔

دولاکھ پچاس ہزار سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ انڈیااسکلس 2021 اگست ،ستمبر میں ضلع اور ریاستی سطح کے مقابلوں کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اس سال انڈیااسکلس ریجنلس  پانچ خطوں کی 30 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 1500 شرکاء کو ایک ساتھ جمع کرسکے گا۔ امیدوار، بوٹ کیمپس اور پروجیکٹ پر مبنی تربیت صنعت،کارپوریٹ ٹریننگ، مائن کوچنگ اور شخصیت کے فروغ جیسے پروگراموں کے ذریعے کثیر سطح کی صنعتی تربیت حاصل کریں گے۔این ایس ڈی سی سیکٹر، اسکلس کاؤنسل اور پارٹنرانسٹی ٹیوشن کے ذریعے مقابلے کے سلسلے میں نہ صرف امیدواروں کو تربیت دیں گے بلکہ مستقبل کی کوششوں میں بھی انہیں تربیت دی جائے گی جس سے انہیں روزگار مل سکے۔

ورلڈ اسکلس، ہنرمندی میں مہارت کے لیے گولڈ اسٹینڈرس ، ایک دوسالہ تقریب ہے جو کہ 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت کوریکارڈ کرتا ہے۔ کثیر پیشوں میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔ ماضی کا ورلڈ اسکلس 2019 میں روس کے کازن میں ہوا تھا۔ اس میں بھارت نے 13واں مقام حاصل کیا تھا، جب کہ 63 ملکوں نے اس میں حصہ لیاتھا۔یہ ایک عالمی ایونٹ تھا۔56 اسکلس میں 1350 سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھااور ٹیم انڈیا نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سونے کا ایک، چاندی کا ایک اورکانسے کا ایک تمغہ جیت کر چار تمغے جیتے تھے۔ اس کے علاوہ مہارت میں پندرہ تمغے جیتے تھے۔

ریاست کے اعتبار سے تمغے کی فہرست حسب ذیل ہیں۔

 

 

ریاست

گولڈ

چاندی

بہار

5

6

مغربی بنگال

4

1

آسام

10

4

جھارکھنڈ

3

1

میزورم

3

6

اوڈیشہ

23

20

تریپورہ

1

4

انڈمان

1

6

 

*****

 

 

************

ش ح۔ح ا۔ج ا

 (U: 12162)



(Release ID: 1766236) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia