نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے مالامال لسانی اور ثقافتی ورثے کے فروغ اور تحفظ کی اپیل کی


بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ بھارتی زبانوں کی نئی لغت کو بھی تبدیلی سے ہمکنار ہونا گا: نائب صدر جمہوریہ

تیلگو زبان کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ ایک اچھا وسیلہ ہے؛ ہر کسی کو اسے بروئے کار لانا چاہئے

نائب صدر جمہوریہ نے وانگوری فاؤنڈیشن آف امریکہ کی 100ویں کتاب کا اجراء کیا

Posted On: 24 OCT 2021 7:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 اکتوبر 2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہمارے مالامال ثقافتی اور لسانی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور ہر کسی سے اس کے لئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں کرنے کی اپیل کی۔

نائب صدرجمہوریہ نے یہ بات وانگوری فاؤنڈیشن آف امریکہ کی 100ویں کتاب کا ورچووَل اجراء کرتے ہوئے کہی۔ یہ کتاب ، بعنوان’7واں پراپنچ سہیتی سداسو سبھا وشیش سنچیکا‘ 7ویں عالمی تیلگو ادبی سربراہ اجلاس پر مبنی ہے جس کا انعقاد گذشتہ برس ماہ اکتوبر میں تیلگو زبان کی ثقافتی تنظیموں کی شراکت داری میں وانگوری فاؤنڈیشن آف امریکہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

اس کتاب کو مشہور گلوکار جناب ایس پی بالا سبرامنیم کے لئے وقف کرنے کے لئے مدیر حضرات، مصنفین اور پبلشرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ہمارے مالامال ثقافتی ورثے کے فروغ کے لئے اسی طرح کی مزید پہل قدمیاں انجام دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے گذشتہ 27 برسوں کے دوران تیلگو زبان کے لئے کانفرنس منعقد کرنے کے لئے وانگوری فاؤنڈیشن کی ستائش کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انٹرنیٹ اور ڈجیٹل تکنالوجیوں کا ظہور ہماری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کے لئے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ان تکنالوجیوں کے مؤثر استعمال کی  اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’جس دن ہماری زبان فراموش کر دی جائے گی، اسی دن ہماری ثقافت بھی ختم ہو جائے گی۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہمارے قدیم ادب کو نوجوانوں کے قریب لائے جانے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان کے لئے کام کرنے والی تنظیموں  سے، تیلگو ادب کی دولت کو ہر کسی کے لئے دستیاب کرانے کی ذمہ داری اٹھانے کی اپیل کی۔ روایتی لغت کو ہر کسی کے لئے قابل رسائی بنانے کے سلسلے میں ، جناب نائیڈو نے کہا کہ موجودہ الفاظ کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے بدلتے ہوتے رجحانات سے مطابقت کے ساتھ نئے تیلگو الفاظ پیدا کرنا ضروری ہے۔

اس تقریب میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تیلگو داں حضرات، تیلگو زبان کے چاہنے والے لوگ اور  قلم کاروں کے علاوہ وانگوری فاؤنڈیشن آف امریکہ کے بانی جناب وانگوری چٹن راجو، وامسی آرٹس تھیئٹر کے بانی جناب وامسی راما راجو نے بھی شرکت کی۔

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12157


(Release ID: 1766194) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil