کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی بی بی آئی نے دیوالیہ پیشہ ور افراد کے لیے ٹریننگ آف ٹرینر (ٹی او ٹی) پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 24 OCT 2021 9:04AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 24  اکتوبر      'آزادی کا امرت مہوتسو' تقریبات کے حصے کے طور پر ، انسولوینسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) نے غیر ملکی دولت مشترکہ و ترقیاتی دفتر ، برطانیہ (ایف سی ڈی او) کے اشتراک سے دو روزہ '' ٹرین دی ٹرینر '' کا اہتمام کیا۔ اس میں  "دیوالیہ پن کے حل کے عمل میں مدد کے لیے متبادل تنازعات کے حل کی تکنیکوں کے استعمال" کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس پروگرام کا انعقاد 22 اور 23 اکتوبر 2021 کو آن لائن موڈ میں کیا گیا۔

"ٹرین دی ٹرینر" پروگرام بھارت میں اگلی سطح تک صلاحیت سازی اور دیوالیہ پن کے فریم ورک کی ترقی پر مرکوز تھا۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء کو تفصیل سے عملی تربیت فراہم کی گئی اور تنازعات کو دیکھنے کے طریقے کو تبدیل کرنے، ثالثی کی تکنیک کی افادیت اور نرم تشخیص کی خوبیوں وغیرہ سے متعلق شعبوں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا۔ا س پہل سے  شرکاء کے ہنر کو بہتر بنانے کی امید ہے تاکہ آگے چل کر دیوالیہ پیشہ وروں اور دیگر شراکت داروں کے لیے ٹرینر کے طور پر کام کرسکیں۔ اس سے ہندوستان میں دیوالیہ پن کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

ڈاکٹر (محترمہ) موکولیتا وجئے ورگیہ،آئی بی بی آئی کی  کل وقتی رکن نے اپنے افتتاحی خطاب میں مقدمہ بازی کے ساتھ متبادل تنازعات کے حل (اے ڈی آر) تکنیک کے فوائد پر روشنی ڈالی اور دیوالیہ قانون کے مختلف پہلوؤں بات چیت کی جہاں بہتر اور تیز نتائج کے لیے اے ڈی آر تکنیک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی مالی پالیسی کی سینئر مشیر محترمہ شیکھا پاریکھ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آئی بی بی آئی – ایف سی ڈی او شراکت داری  وقت کی ضرورت کی بنیاد پر کی گئی ہے اور وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

دیوالیہ پیشہ ور ایجنسیوں کے ذریعہ  نامزد 45 دیوالیہ پیشہ ور نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں  مستقبل میں دیوالیہ پن کے منظر نامے میں ابھرتے ہوئے مسائل پر اسی طرح کے چند مزید نشستوں کا تصور پیش کیا گیا  ہے۔

اس پروگرام میں مسٹر اینڈریو ملر (کیو سی، برطانیہ)، مسٹر سٹیفانو کارڈینیل (اٹلی)، جناب انروپ اوم کار (برج پالیسی تھنک ٹینک) اور محترمہ کریتکا کرشنامورتی (برج پالیسی تھنک ٹینک) نے شرکت کی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9642

 


(Release ID: 1766179) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu