صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میڈیکل ایجوکیشن میں ہندوستان کی جامع سرمایہ کاری: 2014 کے بعد سےاب تک 157 نئے منظور شدہ میڈیکل کالجوں میں 17،691.08 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری


کام مکمل ہونے پر، تقریباً 16000 انڈرگریجویٹ میڈیکل نشستیں شامل کی جائیں گی

2014 سے ریاستی یا مرکزی حکومت کے موجودہ میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 2،451.1 کروڑ فراہم کیے گئے

Posted On: 24 OCT 2021 10:35AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 24  اکتوبر      حکومت ہند نے 2014 سے اب تک ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی ہے اور ان منصوبوں پر کل 17،691.08 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کام مکمل ہونے پر ان میڈیکل کالجوں میں تقریبا 16000 انڈر گریجویٹ میڈیکل نشستیں شامل کی جائیں گی۔ ان میں سے 64 میڈیکل کالجوں کے کام کرنے کے ساتھ 6500 نشستیں پہلے ہی طے کی جا چکی ہیں۔

مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس) کے تحت ، مرکزی حکومت نے ملک میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو بڑھانے کے لیے ریاستی یا مرکزی حکومت کے موجودہ میڈیکل کالجوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تقریبا 2،451.1 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔

حکومت ہند نے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس) کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل کو فروغ دینے کے مقصد کو مسلسل  فروغ دیا ہے، اس سے نہ صرف طبی تعلیم میں مساوات کے مسائل اور طبی دیکھ بھال کی دستیابی ہوگی بلکہ جغرافیائی تفاوت کو بھی حل کیا جا سکے گا۔

اسے  مندرجہ ذیل طریقوں سے نافذ العمل کیا جاتا ہے:

  • موجودہ ضلع /ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کا قیام ،
  • ملک میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو بڑھانے کے لیے ریاستی/مرکزی حکومت کے موجودہ میڈیکل کالجوں کا اپ گریڈیشن اور
  • نئے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) ڈسپلن شروع کرنے اور پی جی سیٹیں بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت کے میڈیکل کالجوں کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنا
  • مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کا مختصر جائزہ: موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کا قیام


اس سکیم کے تحت ایسے اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کیے جاتے ہیں، جہاں سرکاری یا غیر سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہیں۔ ایسے معاملوں  میں محروم / پسماندہ / خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اسکیم کے تین مرحلوں کے تحت 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 63 میڈیکل کالج پہلےسے ہی کام کر رہے ہیں۔ مرکزی سرپرستی  والی اسکیم کے تحت قائم کیے جا رہے157 نئے کالجوں میں سے 39 خواہش مند اضلاع میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ، ریاستی حکومت عملدرآمد کرنے والی ایجنسی ہے اور منصوبوں کی منصوبہ بندی ، ان پر عملدرآمد اور شروع کرنے کا کام ریاستی حکومت  کے ذریعہ کیا جانا ہے۔

3 مراحل کے تحت کامیابیاں حسب ذیل ہیں:

مرحلہ

آغاز

منصوبے کے مطابق میڈیکل کالجوں کی تعداد

کام کر رہے میڈیکل کالجوں کی تعداد

شامل کی گئیں ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطے

فی کالج کل لاگت

کل رقم

مرکزی حصہ

جاری کی گئی مرکزی رقم

I

جنوری

2014

58

48

20

189 کروڑ

10,962

کروڑ

7541.1

کروڑ

7541.1 کروڑ

II

فروری

2018

24

8

8

250

کروڑ

6000

کروڑ

3675

کروڑ

3675

کروڑ

III

اگست 2019

75

8

18

325

کروڑ

24,37.41 کروڑ

15,499.74 کروڑ

6719.11

کروڑ

ملک میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے موجودہ میڈیکل کالجوں کا اپ گریڈیشن:-
ملک میں سرکاری کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 10 ہزار نشستیں مقرر کرنے کے مقصد سے ، وزارت صحت و خاندانی بہبود ایم بی بی ایس کی نشستوں کو بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے موجودہ میڈیکل کالجوں کے اپ گریڈیشن کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم پر عمل پیرا ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں اور خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے مالی امداد ​​کاطریقہ کار بالترتیب 90:10 اور دیگر ریاستوں کے لیے 60:40 ہے جس کی بالائی حد کی لاگت فی سیٹ 1.20 کروڑ روپے ہے۔ 15 ریاستوں کے 48 کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان کالجوں میں 3325 نشستوں کے اضافے کے لیے 6719.11 کروڑ روپے مرکزی حصہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔

نئے پی جی ڈسپلن شروع کرنے اور پی جی سیٹوں کو بڑھانے کے لیے ریاستی سرکاری میڈیکل کالجوں کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنا:-
یہ پہل دو مرحلوں  میں کی گئی ہے:

اسکیم کا پہلا مرحلہگیارہویں منصوبے کی مدت میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد نئی پی جی سیٹیں مقرر کرنے کے لیے ریاستی/مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنا تھا۔ 21 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 72 سرکاری میڈیکل کالجوں کو 4058 پی جی سیٹیں بڑھانے کی اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 1049.3578 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

اسکیم کے دوسرے مرحلے کا مقصد ملک کے سرکاری کالجوں میں 4000 پی جی سیٹیں مقرر کرنا تھا۔ شمال مشرقی ریاستوں اور خصوصی زمرے کی ریاستوں کے لیے مالی امداد کا طریقہ کار بالترتیب 90:10 اور دیگر ریاستوں کے لیے 60:40 ​​ ہے جس کی بالائی حد کی لاگت 1.20 کروڑ روپے فی سیٹ ہے۔ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر اب تک  16 سرکاری میڈیکل کالجوں  میں 1741 پی جی سیٹیں  بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 694.534 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی شعبے کی اسکیم کا تصور طبی شعبے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تربیت یافتہ طبی افرادی قوت کی دستیابی میں جغرافیائی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔اس  اسکیم کے ذریعے حاصل کیے جانے والے اہم سنگ میلوں میں صحت کے پیشہ ور افراد کی دستیابی میں اضافہ، میڈیکل کالجوں کی تقسیم میں موجودہ جغرافیائی عدم توازن کو درست کرنا، کفایتی طبی تعلیم کو فروغ دینا، ضلعی اسپتالوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچوں کا استعمال اور سرکاری شعبے میں دیکھ بھال کو بہتر بنانا شامل ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12143

 


(Release ID: 1766178) Visitor Counter : 246