وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سوورین گولڈ بانڈ اسکیم 22-2021 (سیریز VII) – جاری کردہ قیمت

Posted On: 23 OCT 2021 12:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:23اکتوبر،2021۔حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(5)-B(W&M)/2021  مورخہ 21 اکتوبر 2021 کے لحاظ سے سوورین گولڈ بانڈز 22-2021 (سیریز VII) نپٹارہ کی تاریخ 02 نومبر 2021 کے ساتھ 25-29 اکتوبر 2021 کے دوران سبسکرپشن کے لیے کھولے جائیں گے۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ جاری کرنے کی قیمت 4,765 روپے (صرف چار ہزار سات سو پینسٹھ روپے) – فی گرام ہوگی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز مورخہ 22 اکتوبر 2021 میں بھی شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کی مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور ادائیگی ڈیجیٹل طریقہ کے ذریعے کی جاتی ہے، جاری کردہ قیمت سے 50 روپے (صرف پچاس روپے) کی چھوٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی ایشو پرائس 4,715 روپے (صرف چار ہزار سات سو پندرہ روپے) فی گرام سونے ہوگی۔

 

---------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12135


(Release ID: 1766090) Visitor Counter : 162