صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد102.10 کروڑکو پار کرگئی
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران77 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح سردست98.17 فیصد ہے؛ یہ مارچ 202 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15,906نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال(1,72,594)مریض زیر علاج ہیں، جو235 دنوں میں سب سے کم ہیں
جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.23 فیصد) ہے، جو پچھلے ایک مہینے سے2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
24 OCT 2021 9:54AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 اکتوبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77,40,676 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 100 کروڑ کے نشانے کو پار کرتے ہوئے 102.10 کروڑ (1,02,10,43,258) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,01,28,910 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,78,202
|
دوسری خوراک
|
91,47,348
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,69,369
|
دوسری خوراک
|
1,57,13,610
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
40,66,93,956
|
دوسری خوراک
|
12,57,05,164
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,19,01,451
|
دوسری خوراک
|
9,09,49,627
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,80,56,100
|
دوسری خوراک
|
6,37,94,200
|
مجموعی تعداد
|
1,02,10,43,258
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 16,479مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,35,48,605 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.17 فیصد ہوگئی ہے۔ شفایابی کی موجودہ شرح مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 119دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 15,906 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے اور یہ فی الحال 1,72,594ہیں،جو 235 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.51 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 13,40,158 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 59.97 کروڑ (59,97,71,320) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.23 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ30 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.19فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے20 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار55 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:
(Release ID: 1766087)
Visitor Counter : 195