وزارت دفاع

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کوچی سے گواتک سمندری دوڑ کا اہتمام

Posted On: 23 OCT 2021 9:14AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اکتوبر 2021:

آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات کے ایک جزو کے طور پر، بھارتی بحریہ انڈین نیول سیلنگ ایسو سی ایشن (آئی این اے ایس اے) کے تحت کوچی سے گوا تک سمندر میں کشتی کی دوڑ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس پروگرام میں بھارتی بحریہ کی چھ کشتیاں (آئی این ایس وی) یعنی مہادیئی، ترینی، بلبل، نیل کنٹھ، کدل پورا اور ہریال حصہ لیں گی۔ تقریباً پانچ دن جاری رہنے والی یہ دوڑ 24 اکتوبر 2021 کو شروع ہوگی اور اس میں بحری مستقر ، کوچی کے شروعاتی مقام سے گوا کے درمیان تقریباً 360 این ایم کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔اس مہم کا مقصد حصہ لینے والے عملے کے لئے مہم جوئی اور جہازرانی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

چھ آئی این ایس وی۔ چار 40 فوٹر اور دو 56 فوٹر میں سے ہر ایک کو بھارتی فوج کے تینوں شعبوں، اے این سی  اور آئی ایچ کیو ام او ڈی (بحریہ) سے چھ بحریہ کے ملازمین کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یاٹنگ ایسو سی ایشن آف انڈیا (وائی اے آئی)سے متعلق سویلین کلب کے بحری جہاز بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس مہم کو آئی این ایس مانڈوی، گوا میں قائم ایچ کیو ایس این سی اور بھارتی بحریہ کی اوشین سیلنگ نوڈ (او ایس این) کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ شرکاء اس مقابلے کے لئے گذشتہ ایک مہینے سے مشق کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ہنرمندی میں بہتری لانے کے لئے ایک کیپسول کورس بھی کیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے شرکاء حضرات میں کپتان وپل مہارشی، کپتان اتل سنہا، لیفٹیننٹ کمانڈر کے پیڈنیکر، لیفٹیننٹ کمانڈر پایل گپتا، وغیرہ شامل ہیں، جنہوں نے قومی سطح کے متعدد مقابلوں میں تمغات جیتے ہیں اور مختلف کمانوں کی نمائندگی کی ہے۔

اس دوڑ میں حصہ لینے والے دو 56 فوٹر پہلے ہی عالمی بحری سفر میں حصہ لے کر بھارتی بحریہ میں تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ مہادیئی نے 2010 میں کپتان دلیپ ڈونڈے اور 2013 میں کمانڈر ابھیلاش ٹومی کے ساتھ تنہا عالمی بحری سفر ’ساگر پریکرما‘ طے کیا۔ اس نے 2011، 2014 اور 2017 میں کیپ ٹاؤن سے ریو ڈی جنیریو دوڑ میں بھی حصہ لیا  ہے۔ تارینی نے تمام خواتین افسران عملے کے ساتھ عالمی بحری سفر ’ناویکا ساگر پریکرما‘ طے کیا ہے۔

او ایس این کے پاس بھارتی بحریہ کی سمندری کشتیا ں ہیں۔ جہازرانی کے اچھا خاصے تجربے کے حامل رضاکاران میں سے عملے کا انتخاب کیا جا تا ہے۔ سمندری جہازرانی ایک مشکل مہم جوئی کا کھیل ہے اور اس کے توسط سے بھارتی بحریہ جہاز رانی، مواصلات، مشینری کے تکنیکی آپریشنوں، انمارسیٹ آلات کے آپریشن ، لاجسٹکس پلاننگ ، وغیرہ سمیت ضروری جہازرانی مہارت کی عزت افزائی کرتے ہوئے خطرہ لینے کی اہلیت میں اضافہ کرنے کے لئے بہادری کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔  اس سے ساگر پریکرما اور کیپ ٹاؤن سے ریو ڈی جنیریو دوڑ، آئی او این ایس جہازرانی مہم وغیرہ جیسی مہمات میں حصہ لے کر دنیا میں اپنی بے ضرر موجود گی ظاہر کرنے کی بھارتی بحریہ کی اہلیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو سمندری  دوڑ کو 24 اکتوبر 2021 کو ایف او سی۔ اِن۔سی (جنوب) کے ذریعہ کوچی سے ہری جھنڈی دکھائی جائے گی۔ 29 اکتوبر 2021 کو اس دوڑ کی اختتامی تقریب کی صدارت کمانڈینٹ، نیول وار کالج (این ڈبلیو سی)، گوا میں کریں گے۔


********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12127



(Release ID: 1765961) Visitor Counter : 236