وزارت دفاع

فرسٹ سی لارڈ اور رائل نیوی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن کا دورۂ ہند

Posted On: 22 OCT 2021 2:58PM by PIB Delhi

ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن، فرسٹ سی لارڈ اور چیف آف نیول اسٹاف، رائل نیوی 24-22 اکتوبر، 2021 سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ایڈمرل راڈاکن نے 22 اکتوبر، 2021 کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ کے ساتھ بات چیت کی۔ بحریہ سے متعلق دیگر دو طرفہ تعاون کے موضوعات کے درمیان، دونوں سربراہوں نے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کے نظام پر زور دیا۔ ان کا ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحری کمان (ممبئی میں) کا بھی دورہ کرنے کا پروگرام ہے، جہاں وہ مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمار کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ایڈمرل راڈاکن یو کے سی ایس جی 21 کے اہم ایچ ایم ایس کوین ایلیزابیتھ پر بھی جائیں گے۔

مضبوط تعلقات سے جڑی ایک جدید شراکت داری کو شیئر کرتے ہوئے، بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو 2004 میں ایک ’اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ میں تبدیل کیا گیا تھا اور وزرائے اعظم کے ذریعے دو طرفہ سفر کے ذریعے اسے مزید مضبوط کیا گیا۔ اس کے بعد 04 مئی، 2021 کو دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ورچوئل چوٹی کانفرنس کے دوران، دو طرفہ تعلقات کو ’وسیع طور پر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھانے کے لیے ’روڈ میپ 2030‘ کو اپنایا گیا تھا۔

ہندوستانی بحریہ کئی امور پر رائل نیوی کے ساتھ تعاون کرتی ہے، جس میں کونکن اور سمندری شراکت داری سے متعلق مشق، ٹریننگ کا لین دین، وہائٹ شپنگ معلومات کا لین دین اور مختلف شعبوں میں موضوعات کے ماہرین جیسی بات چیت شامل ہیں، ان کو ہر سال ہونے والی ایگزیکٹو اسٹیئرنگ گروپ (ای ایس جی) کی میٹنگوں کے ذریعے کوآرڈی نیٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں بحریہ کے جنگی جہاز باقاعدگی سے ایک دوسری کی بندرگاہوں پر پورٹ کال کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)C40M.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)51VA.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(8)PB3N.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(6)W6K1.JPG

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12112



(Release ID: 1765846) Visitor Counter : 175