نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کی اٹل انوویشن مشن ڈیجی بک انوویشن فار یو کا اجرا

Posted On: 21 OCT 2021 3:42PM by PIB Delhi

21 اکتوبر 2021: نئی دہلی

نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نے "آپ کے لیے اختراعات"، کا اجرا کیا ہے جواٹل انوویشن مشن کے اسٹارٹ اپ کی کام یابیوں کو مختلف شعبوں میں دکھانے کی ایک کوشش ہے۔ ان اسٹارٹ اپ نے نئی، انقلابی اور اختراعی مصنوعات، خدمات اور حل کے لیے کام کیا ہے جو پائیدار مستقبل کی راہ ہم وار کرسکتے ہیں ۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن صحت کی دیکھ بھال میں اختراعات پر مرکوز ہے اور جلد ہی اس کے بعد دیگر شعبے بھی ہوں گے۔

ملک آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کے امروت مہوتسو کا جشن منا رہا ہے، آپ کے لیے اختراعات سیریز میں اٹل اختراعی مشن مختلف شعبوں میں انفرادی اسٹارٹ اپ کو راغب کر رہا ہے جو وبا کے بعد کے دور میں پائیدار مستقبل پیدا کرنے کے لیے ایک نئی تبدیلی لا رہے ہیں ۔

یہ کتاب ملک بھر میں پھیلے اٹل انکیوبیشن مراکز میں تیار کردہ 45 ہیلتھ ٹیکنالوجی اسٹارٹ کی تدوین ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس سماجی طور پر مناسب حل فراہم کے لیے خون کی کمی، ملیریا، دانتوں کی دیکھ بھال، ذہنی صحت، نوزائیدہ بچے اور بچوں کی دیکھ بھال اور انسانی زندگی کے ضروری اعضا کی نگرانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اے آئی، آئی او ٹی،آئی سی ٹی اور دیگر اہم ٹکنالوجیز سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

ڈِجی بک نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیوکمار، نیتی آیوگ کے ممبر ہیلتھ ڈاکٹر وی کےپال، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راکیش سروال اور اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو کی موجودگی میں جاری کی گئی۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین نے اسٹارٹ اپ اور ان کی اختراعات کی ستائش کرتے ہوئے کہا: "یہ کتاب آنے والے کاروباری افراد کے لیے ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گی جو بھارت کے کچھ بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کی راہ پر کام کریں گے۔"

مزید برآں ممبر ہیلتھ ڈاکٹر وی کے پال نے اے آئی ایم ٹیم کو مبارکباد دی اور کتاب کی تدوین میں کی گئی کوششوں کوسراہا۔ انھوں نے اٹل انکیوبیشن سینٹر اور ان کے تیار کردہ اسٹارٹ اپ کو بھی سراہا جب کہ صحت کے شعبے میں ان کے کام اور اختراعات کا اعتراف کیا۔

نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا، "'آپ کے لیے اختراعات' یہ دکھانے کی کوشش ہے کہ بھارت آہستہ آہستہ لیکن مستقل طور پر عالمی معیار کا رہ نما بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اٹل انوویشن مشن کے ساتھ بھارت سرکار اسٹارٹ اپ اور نوجوان رہ نماؤں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ "

نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سکریٹری (صحت) ڈاکٹر راکیش سروال نے بھی اے آئی ایم ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور صحت کی دیکھ بھال میں نئی تبدیلیوں کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کے کام کا اعتراف کیا۔

اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کتاب میں مذکور 45 اختراع کاروں کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح آج کے اسٹارٹ اپ بہتر کل کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی پہیلی کو حل کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں ۔

اٹل انوویشن مشن کی ڈیجی بک سیریز - "آپ کے لیے اختراعات، فوکس ہیلتھ کیئر شعبہ" بہترین اختراعات پیش کرتی ہے اور کاروباری افراد کو آگے لاتی ہے۔ کتاب کے بعد کے ایڈیشنز میں دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں کے علاوہ ایگری ٹیک، ایڈوٹیک، موبلیٹی، ای وی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن کے بارے میں

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ملک میں جدت طرازی اور کاروباری ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھارت سرکار کی اہم پہل ہے۔ اے آئی ایم سی او کو ملک کے اختراعی ایکو سسٹم کا انتظام کرنے اور اختراعی ایکو سسٹم میں انقلاب لانے کے لیے صنعت کے مخصوص اداروں کا ایک ادارہ بنانے کا کام سونپا گیا ہے جو وسیع پیمانے پر مختلف پروگراموں کے ذریعے پورے اختراعی سائیکل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اٹل ٹنکرنگ لیبارٹریز (اے ٹی ایل) نئے کھوج کار تیار کرتی ہے، اٹل انکیوبیشن مراکز قائم شدہ انکیوبیشن مراکز کی مدد کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نئی دریافت کو مارکیٹ میں لے جایا جائے اور ان اختراعات کے ارد گرد کاروباری اداروں کی تعمیر میں مدد ملے، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر سرکاری طور پر بھارت کے علاقوں میں کسی بھی شخص کو دست یاب نہیں ہے۔ وہ مناسب طور پر دست یاب سروس یا سہولت نہ رکھنے والوں کے لیے ٹکنالوجی پر مبنی اختراع کے فوائد کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اٹل نیو انڈیا چیلنجز قومی سماجی و اقتصادی اثرات کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کی اختراعات پیدا کر رہے ہیں اور اے این آئی سی چیلنجز ایم ایس ایم ای/ اسٹارٹ اپ سیکٹر میں مرحلہ وار اختراع کو فروغ دے رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZJGY.png

'آپ کے لیے اختراعات' ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کیو آر کوڈ

'آپ کے لیے اختراعات' کا لنک: https://aim.gov.in/pdf/AIM_HealthcareCTB.pdf

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12079



(Release ID: 1765643) Visitor Counter : 182