بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ضمنی انتخاب کے دوران پورے ضلع میں ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے نفاذ کے متعلق

Posted On: 21 OCT 2021 6:14PM by PIB Delhi

کمیشن کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مکتوب نمبر 437/6/INST/2016-CSS مورخہ 29 جون، 2017 میں موجود اس کی ہدایت کے حوالے سے، جسے مکتوب نمبر 437/6/1/ECI/INST/FUNCT/MCC/2017 مورخہ 18 جنوری، 2018 کو دہرایا گیا تھا، کہ  اگر انتخابی حلقہ ریاست کی راجدھانی/میٹروپولیٹن شہر/میونسپل کارپوریشنز میں شامل ہے، تو  ایم سی سی کی ہدایات کا اطلاق صرف متعلقہ انتخابی حلقہ میں ہوگا۔ بقیہ تمام معاملوں میں، مذکورہ بالا ہدایات انتخابی حلقہ میں شامل پورے ضلع (ضلعوں) میں نافذ ہوں گی جہاں پر ضمنی انتخاب (انتخابات) ہونے والے ہیں۔

ان ہدایات کا مقصد یہ رہا ہے کہ ترقیاتی اور انتظامی کام ایم سی سی کے اثرات کے بغیر جاری رہنے چاہئیں اور ضمنی انتخاب کا پرچار صرف متعلقہ پی سی/اے سی تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

تاہم، ایک ایسی حالت بھی موجود ہے کہ جاری ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں پی سی/اے سی کے باہر، لیکن ضلع کے اندر بھی منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ایسی سرگرمیاں مذکورہ بالا ہدایات کے مد نظر منعقد کی جائیں گی۔ لہٰذا، مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ  اگر جاری ضمنی انتخاب سے جڑی کوئی انتخابی سرگرمی ضلع کے اندر کہیں بھی منعقد کی جاتی ہے، تو ایم سی سی، کووڈ کے نفاذ سے متعلق تمام ہدایات اور اخراجات کی نگرانی کا اطلاق اسی طرح ہوگا جیسا کہ سیاسی سرگرمیوں کے معاملے میں کیا جاتا ہے۔ ایسے معاملوں میں متعلقہ ضلع کا الیکشن افسر تمام ضروری کارروائی انجام دے گا اور سخت تعمیل کو یقینی بنائے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12087

 

 


(Release ID: 1765582) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu