کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی ) نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک بھر میں سرگرمیوں کا اہتمام کیا


152ویں گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقید ت پیش کیا گیا

Posted On: 02 OCT 2021 3:17PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت کے تحت 171 سال پرانی اہم جیو سائنٹفک آرگنائیزیشن ،جیولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی) نے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے حصے کے طور پر جی ایس آئی کے تمام دفاتر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور 152 ویں گاندھی جیتنی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل جناب راجیندر سنگھ گر کھل نے کولکاتہ میں جی ایس آئی کے سینٹر ہیڈکوارٹر سے پروگرام کا ورچوئلی پروگرام کا افتتاح کیا۔تمام دفاتر میں خون کے عطیہ کے کیمپ بھی لگائے گئے اور ایک کافی ٹیبل بک بھی جاری کی گئی جس کا عنوان تھا اتراکھنڈ 2013 چار دھام روٹس پر مٹی کے کھسکنے کے اثرات انڈومان جزیرے۔ای میرالڈ جزائر کی جھلکیاں ایک جیولوجیکل پہلو بھارتی ڈائیناسور اور راجستھان کے ‘‘پیلون ٹولوجیکل خزانے’’ اس موقع پر ان موضوعات پر ویڈیو بھی لانچ کئے گئے۔(1)مشرقی ہمالیائی ٹیکٹونکس کی طاقتور برہمپتر داستان اور مجولی۔غائب ہوتے جزیرے ۔(2)سمندری دھات کی تلاش (3)دارجلنگ مغربی بنگال اور نلگریس اور تمل ناڈو میں پروٹو ٹائپ مٹی کے تودے کھسکنے کی الری واڈنگ نظام (4)جیو ٹورزم کے علاقہ میں بہار ریاست کیلئے موقع۔

 

 

جی ایس آئی کی خاتون جیولوجسٹ پر ایک فیس بک لائیو سیشن  اےاسٹوری آف جنرل اکولٹی  کا بھی اہتمام کیا گیا۔جہاں سینٹر ل ہینڈ کواٹر سے دو خاتون جیو لوجسٹ ڈاکٹر سنکدھا گھٹک اور محترمہ گیتانجلی رانا نے شرکت کی اور عوام کو جی ایس آئی کے سلسلے میں ماضی اور موجودہ منظرنامے کے بارے میں بتایا گیا۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 1851 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ ریلوے کیلئے کوئلے کی خزانے کا پتہ لگایا جاسکے ۔ان سالوں میں جی ایس آئی نے نہ صرف ملک کے مختلف حصوں میں جیو سائنس جانکاری کیلئے خزانے کی شکل میں فروغ پاسکی بلکہ اس تنظیم نے بین الاقوامی شہرت کے ادارے کا درجہ حاصل گیا۔اس کے اہم کام قومی جیو سائنٹفک معلومات اور دھات کے وسائل کے جائزے تیار کرنا ار انہیں اپڈیٹ کرنے سے متعلق ہے۔

 

************

  ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12068


(Release ID: 1765435) Visitor Counter : 168