بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
وی او سی بندر گاہ پر منعقدہ شجر کاری کی مہم
Posted On:
02 OCT 2021 2:59PM by PIB Delhi
ٹوٹی کورین میں وی او چدمبرانر پورٹ میں، ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کی تقریبات میں حکومت ہند کے اقدام ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ساتھ مطابقت میں اور ہندوستان کے بابائے قوم مہا تما گاندھی کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی یاد گار میں، آج شجر کاری کی ایک مہم کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا آغاز پورٹ کے اسکول کے احاطے میں ، وی او چدمبرانر پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین جناب ٹی کے راما چندرن کے ذریعے ایک پودہ لگانے کے ساتھ ہوا۔ پورٹ کے محکمے کے سربراہا ن ، افسران اور عملے نیز پورٹ کے اسکول کے اساتذہ کے ذریعہ 100 سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں ، یہ پروگرام تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے منعقد کیا گیا، جن میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننا شامل ہے۔
پورٹ پہلے ہی 620 ایکڑ اراضی کے علاقے میں سبزہ زار نیز 7.6 ایکڑ کے رقبے میں پورٹ کی مختلف تنصیبات کا منظر نامہ تیار کر چکا ہے۔ بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کے ’میری ٹائم انڈیا ویژن 2030‘ کے تئیں ایک عزم کے طور پر پورٹ نے بندر گاہ کے علاقے میں تقریبا 10000 پودوں کی شجر کاری کر کے ایک سبز بیلٹ تیار کرنے کی تجویز دی ہے، تاکہ کاربن کے اثرات کو کم کیا جا سکے، صوتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنا یا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع- ق ر)
U-12066
(Release ID: 1765428)
Visitor Counter : 141