صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ‘‘فکی کی صحت کی دیکھ بھال کی کارکردگی کے ایوارڈ ز’’کی سالانہ تقریب سے خطاب کیا


مرکزی حکومت کی بے انتہاکوششوں کے نتیجے میں متعدی اور غیرمتعدی امراض کی روک تھام، کنٹرول اور خاتمے کیلئے ملک گیر سطح پر مختلف پروگرام کی شروعات کی گئی ہے

Posted On: 20 OCT 2021 2:16PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج نرمان بھون سے ‘‘فکی کی صحت کی دیکھ بھال کے کارکردگی کے ایوارڈز’’ تقریب سے ورچوئل طریقے سے خطاب کیا۔

مرکزی وزیر مملکت نے اپنے خطاب کی شروعات تقریب میں موجود شخصیات کے شکریے کے ساتھ کی۔ انہوں نے بااختیار گروپوں، مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ قریبی تال میل میں کووڈ ۔19 سے نمٹنے کیلئے فکی کے بے انتہا تعاون  پر تعریفی کلمات کہے۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں مختلف تبدیلیوں اور ترقیوں میں تعاون دینے کیلئے فکی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پوار نے کہا کہ بھارت میں قابل سستی، قابل رسائی، محفوظ اور جدید صحت کی دیکھ ریکھ کے مقصد کے حصول کیلئے وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنے کی ہم سب پر بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ بھارت سرکار نے متعدی اور غیرمتعدی امراض کےروک تھام، کنٹرول اور خاتمے اور زچہ  وبچہ کی صحت میں بہتری کیلئے ملک گیرسطح پر مختلف پروگراموں کی شروعات کی ہے۔

 

11.jpg

مرکزی وزیر مملکت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عالمی صحت کوریج کے حصول کے مقصد کے تئیں کام کرتے ہوئے حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی سرکاری امدادیافتہ صحت کی دیکھ ریکھ پروگرام ، آیوشمان بھارت مشن کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈجیٹل ہیلتھ مشن کو شامل کرکے اسکیم کی توسیع کی گئی ہے جس کا مقصد مربوط انضمام اور بہتر صحت کی دیکھ  ریکھ کے نتائج کیلئے صحت کی دیکھ بھال نظام کے مختلف اجزاء کو ایک پلیٹ فارم پرلانا ہے۔

ڈاکٹر پوار نے بتایا کہ حکومت نے ترقی کیلئے مناسب ماحول پیدا کرنے کے ساتھ  ملک بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچےاور سرکاری کی امدادیافتہ لیبس کو بڑھانے کیلئے گزشہ کئی سالوں میں متعدد مالی امدادی اسکیموں کا بھی آغاز کیا ہے۔ قومی میڈیکل کمیشن اور پیرامیڈکس کونسل نے طبی تعلیم کے شعبے میں  اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

2.jpg

 

محترمہ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں  صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کے اشاریے نے گزشتہ ایک دہائی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مرکزی حکومت کی بے انتہا کوششوں کے نتیجے میں روک تھام، کنٹرول اور متعدی اور غیرمتعدی امراض کے خاتمے اور زچہ اوربچہ کی صحت میں بہتری کیلئے ملگ گیرسطح پر مختلف پروگراموں کی شروعات کی ہے۔

کووڈ۔19 کی وجہ  سے درپیش چیلنجوں کا کامیابی سے سامناکرنے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک میں کووڈ۔19 کے 99 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ حکومت نے سال کے آخر تک ملک کے پورے بالغ آبادی کی ٹیکہ کاری کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔

انہوں نے ناظرین  کو یہ بھی بتایا کہ عزت مأب جناب وزیراعظم نریندرمودی کی پہل ‘‘میک ان انڈیا’’ کے تحت فی الحال ہندوستان ،دنیا میں عالمی طبی آلات کے بازار میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

3.png

 

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے فکی اور دیگر شخصیات کا بھارت میں صحت کی دیکھ ریکھ کیلئے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا اور انہوں نے ان کاموں میں حکومت کی  طرف سے تیزی سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔

 

********** ***

( ش ح ۔ ع ح ۔رب (

U.No:  12054

 


(Release ID: 1765398)