بجلی کی وزارت

آر ای سی لمیٹیڈ نے سومی تومو متسوئی بینکنگ کارپوریشن (ایس ایم بی سی) سے 7.5 ملین امریکی ڈالر کا ایس او ایف آر -لنکڈ ٹرم لون جمع کیا

Posted On: 20 OCT 2021 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20؍اکتوبر2021:

بھارت میں کسی این بی ایف سی  کے طور پر پہلی بار، آر ای سی لمیٹیڈ نے سومی توما متسوئی بینکنگ کارپوریشن (ایس ایم بی سی)، سنگاپور برانچ کے واحد مینڈڈیٹڈ لیڈ ارینجر اور بک رنر کے طور پر مقرر کئے جانے کے ساتھ 7 اکتوبر 2021 کو کامیابی کےساتھ 7.5 ملین امریکی ڈالر ، پانچ سالہ سیکیورڈ اورنائٹ فائنینسنگ  ریٹ (ایس او ایف آر) لنکڈ ٹرم لان جمع کیا ہے۔ اس لون کے ساتھ  آر ای سی  اس سہولت پر شرح سود جوکھم کو کم کرنے کے لئے ایس او ایف آر کو ریفرنسنگ کرتے ہوئے شرح سود سویپ میں بھی شامل ہوگئی ہے، جو بھارت میں کسی بھی کارپوریٹ کے ذریعہ کیا گیا اپنی نوعیت کا یہ پہلا معاہدہ ہے۔

 اس سہولت سے حاصل ہوئی رقم کو بھارتی ریزرو بینک کے ای سی بی رہنما خطوط کے تحت ملی منظوری کی بنیاد پر بجلی  کے شعبے کے پروجیکٹوں کے انفرااسٹرکچر کے لئے  فنڈز کیا جائے گا ۔

یو ایس ڈی  ٹرم لون حاصل کرنے میں ملی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ، آر ای سی کے چیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر جناب سنجے ملہوترا نے کہا ، ’’ لیبور کا اختتام قریب ہونے کے ساتھ اور لیبار ٹرانجکشن کے لئے روڈ میپک پر بھارتی ریزرو بینک سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، ہم اس ایس او ایف آر لنکڈ لون ملنے سے کافی خوش ہیں، جو بھارت میں کسی این بی ایف سی کے ذریعہ پہلی بار کیا گیا ہے۔ اس عمل سے حاصل ہونے والے تجربے سے آر ای سی  اپنے موجودہ ٹرم قرضوں کو بہتر طریقہ سے یو ایس ڈی لیبور سے ایس او ایف آر میں بدلنے کے قابل ہو جائے گا ‘‘۔

آر ای سی لمیٹیڈ کے بارے میں

آر  ای سی لمیٹیڈ پورے بھارت میں بجلی  کے شعبے کی فنڈنگ اور ترقی پر مرکوز ایک نورتن این بی ایف سی کمپنی ہے۔ 1996 میں قائم ، آر ای سی لمیٹیڈ نے اپنے آپریشنز کے شعبے میں  50 سال مکمل کرلئے ہیں۔ یہ  ریاستی بجلی بورڈوں، ریاستی سرکاروں، مرکزی/ ریاستی بجلی کمپنیوں، آزاد بجلی پروڈیوسرز، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو  مالی مدد فراہم کراتاہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیاں پورے بجلی کےشعبے  کی ویلیو چین میں شامل پروجیکٹوں ؛ جنریشن،ٹرانسمیشن ، ڈسٹری بیوشن پروجیکٹس اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو مالی مدد فراہم کرنے سے جڑی ہیں۔

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U: 12037)

 

 



(Release ID: 1765336) Visitor Counter : 154