بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے دین دیال بندرگاہ، کانڈلا، گجرات میں گنجائش میں اضافہ کرنے والے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 19 OCT 2021 8:47PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز ر انی وآبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کانڈلا میں دن دیال بندرگاہ میں گنجائش میں اضافہ کرنے والے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں شامل ہیں :

  • 12 مہینوں کے عرصے کے دوران دوگنبد نما گودام تعمیر کئے جائیں گے، جس سے چھت کے نیچے ذخیرہ کاری کی صلاحیت  میں 1.45 لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگا اور اس پر 23 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔
  • پرانے کانڈلا میں 99 کروڑ روپئے کی لاگت سے آئل جیٹی نمبر -8 کی تعمیر  کی جائے گی ۔یہ تعمیر 18 ماہ کے عرصے میں  مکمل ہوگی اور اس سے بندرگاہ کی اعلی صلاحیت میں سالانہ 3.50ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگا اورا س سے جہازوں کی آمد ورفت کے وقت میں کمی بھی کی جاسکے گی۔
  • ٹرکوں / گاڑیوں کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر، جس کے ساتھ معاون سہولیات بھی فراہم ہوں گی ، جیسے کینٹین، گیریج،  آرام گاہ وغیرہ۔اس پلازہ کو داخلے سے پہلے دستاویزات کی تصدیق کے لئے تیار کیا جارہا ہے تاکہ دروازوں پر  گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے۔اس کے لئے دروازوں پر ای بی ایس اور آر ایف  آئی ڈی کی تنصیب جیسے ڈجیٹل اقدامات کئے جارہے ہیں جن پر 14.59 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔
  • بندرگاہ پر بہتر کام کاج اور خوردنی تیل اور کیمیائی مادوں کی دیکھ بھال کی صلاحیت میں اضافہ کے مقصد سے موجودہ پائپ لائن نیٹ ورک کی  جدید کاری کی جائے گی جس پر 126.50 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ اس پروجیکٹ سے بندرگاہ کی اعلی ٰ صلاحیت  سا لانہ 8 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر سالانہ 23.8ملین میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی۔

 

22.jpeg

وزیرموصوف نے کانڈلا کہ ایل سی -236 پر جاری  سڑک اووربرج کی تعمیر کے کام میں  ہونے والی پیش رفت کا معائنہ بھی کیاجو میسرس  آئی پی آر سی ایل کے زیر نگرانی انجام دیا جارہا ہے ۔یہ اتفاق  کی بات ہے کہ اس روڈ اوور برج کے باوقار منصوبے کا سنگ بنیاد  وزیراعظم کے ہاتھوں رکھاگیا تھا۔ جناب سونو و ال نے ڈی پی ٹی کے روٹری فاریسٹ میں آیوش ون کا افتتاح بھی کیا جس کا مقصد مختلف آیورویدک جڑی بوٹیوں کی افزائش ہے۔ ا نہوں نے گرین بیلٹ کے علاقے میں ڈی پی ٹی کے ذریعہ الاٹ کی گئی 30 ایکڑ زمین پر  کئے جانے والے  شجرکاری کے کام کابھی معائنہ کیا جس کامقصد شہری علاقوں میں ہریالی میں اضافہ اور کچھ کے علاقے میں  درختوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

جناب سربانند سونووال نے نیوی گیشنل چینل ، واٹر فرنٹ ، بندرگاہ پر موجود سہولتوں اور ریلوے سائڈنگس کا معائنہ کیا اور ڈی پی ٹی کے ذریعہ انجام دیئے جارہے ترقیاتی کاموں کا  جائزہ لینے کے مقصد سے  کارگوجیٹی نمبر 16 تک  گودی کے پورے علاقے کا دورہ کیا ۔

بعد میں وزیرموصوف نے  دین دیال پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ  چلائے جانے والے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں  میڈیا کو تفصیلات دیں جو کہ  وزیراعظم کے  ‘گتی شکتی’ پروگرام اور نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دین دیال پورٹ ٹرسٹ  درامد، برآمد کے سامان کے نقل وحمل کو عمدہ اورتیز رفتار بنانے کے لئے  بندرگاہ اوربحری شعبے کو  فائدہ پہنچانے کی غرض سے  عالمی پیمانے کی  بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولیات  فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے دین دیال پورٹ ٹرسٹ پر سرگرم ٹریڈ یونینوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اورانہیں یقین دلا یا کہ معینہ مدت کے اندر ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے  کی کوشش کی جائے گی۔

جناب سونووال نے دین دیال پورٹ ٹرسٹ کے برتھ نمبر 11 اور 12 میں قائم کے آئی سی ٹی کنٹینر ٹرمینل کا دورہ بھی کیا  اور کنٹینروں اور اسٹکنگ یارڈ کے کاموں میں مشینوں کے استعمال کامعائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے ایم سی سی کانڈلا کادورہ بھی کیا اور ڈی جی ایل ا یل کے افسران اور شراکت داروں کے ساتھ اپنی ایک میٹنگ کے دوران کچھ کی  وی ٹی ایس –گلف کے آپریشنل روم اور ٹاور کامعائنہ کیا۔

نمک والے میدانوں کے اپنے دورے کے دوران دین دیال پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب ایس کے مہتا نے  وزیر موصوف کو  نمک کی تیاری کے عمل کے بارے میں  تفصیلات دیں جو ملک میں نمک کی پیداوار میں وسیع پیمانے پر  معاونت کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے  نمک کے میدانوں میں کام کرنے و الے مزدوروں یعنی ا گریا کنبوں کے ساتھ گفتگو بھی کی ۔ انہوں نے دین دیال پورٹ ٹرسٹ کے تونا سٹیلائٹ بندرگاہ کا دورہ کیا اور مویشیوں کی برآمد کاری کے لئے  اندرون ملک تیار شدہ جہازوں کی کارگزاری کاجائزہ بھی  لیا۔

 

****************

 

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U.No. 12020



(Release ID: 1765081) Visitor Counter : 180