جل شکتی وزارت
نیشنل جل جیون مشن کی جانب سے ملٹی ڈسپلنری ٹیم راجستھان کے دورے پر
ریاست میں سال 22-2021 کے دوران جل جیون مشن کے نفاذ کےلئے 10،180.50کروڑ روپے مرکزی فنڈ کی جانب سے مختص
Posted On:
19 OCT 2021 4:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،19اکتوبر،2021
نیشنل جل جیون مشن (این جے جے ایم) کی جانب سے 10 رکنی ایک ملٹی ڈسپلنری ٹیم 18 سے 21 اکتوبر 2021 کے دوران راجستھان کے پانچ ضلعوں باراں،دوسا،جودھپور،بھیلواڑا اور جےپور کے دورے پر ہے۔این جےجےایم کی ٹیم روزانہ ہر ضلع کے تین سے پانچ گاؤں کا دورہ کرے گی۔پروگرام کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں اور ریاست کی طرف سے مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت پر بحث کی جائے گی تاکہ زمینی صورتحال کو سمجھا جا سکے اور تمام دیہی گھرانوں کو 100 فیصد نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیچوریشن ڈیڈلائن کو پورا کرنے کے لیے ریاستکی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران ، ٹیم ضلع کے عہدیداروں ، مقامی گاؤں کی کمیونٹی ، گرام پنچایت کے ارکان اور پانی سمیتی کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اس کے بعد یہ ٹیم ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ اپنے مشاہدات کو بیان کرے گی۔
ریاست راجستھان نے 2024 تک تمام دیہی خاندانوں کو 100فیصد نل کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ریاست کے 1.01 کروڑ گھرانوں میں سے ، صرف 11.74 لاکھ (11.59)دیہی گھرانوں کو 15 اگست 2019 کو نل کے پانی کی فراہمی تھی ، جب محترم وزیر اعظم نے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا۔
لاک ڈاؤن اور کووڈ-19وبا کی وجہ سے آنے والی پریشانیوں کے باوجود گزشتہ دو برسوں میں 9.48 لاکھ(9.36فیصد) کنبوں کو نل کے پانی کے کنیکشن مہیا کئے گئے ہیں۔آج ،21.22 لاکھ دیہی گھرانوں (20.95فیصد) کو ریاست میں نل کے پانی کی فراہمی ہے۔ راجستھان کو ریاست کے کئی حصوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے کیونکہیہ ایک ریگستانی علاقہ ہے جہاں کم بارش ہوتی ہے۔ محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کی ضرورت اس لیے ریاست میں بہت اہم اور فوری بن جاتی ہے۔
ریاست راجستھان کو22-2021 میں 2،522.03 کروڑ روپے مرکزی گرانٹ سے مختص کئے گئے تھے،لیکن عمل درآمد کی سست رفتار کی وجہ سے یہ صرف 630.51 کروڑ روپے حاصل کرسکی ہے۔ 2024 تک ہر کنبے کو نل کے پانی فراہمی میں ریاست کی مدد کےلئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے مرکزی الاٹمنٹ کو چار گنا بڑھا دیا ہے۔ 22-2021کے دوران ریاستمیں جل جیون مشن کے نفاذ کے لیے 10،180.50 کروڑ روپے مرکزی فنڈ کی جانب سے مختص کئے گئے ۔ مرکز کی جانب سے بہتر الاٹمنٹ اور اسی کے برابر ریاستی حصہ داری کے ساتھ ، راجستھان میں پانی کی فراہمی کے کاموں کے لیے جل جیون مشن کے تحت فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم ، سست طبعی اور مالی پیش رفت کی وجہ سے ریاست نے مرکزی الاٹمنٹ کی پہلی قسط ابھی حاصل نہیں کی ہے۔
اس کے علاوہ ، 22-2021میں ، راجستھان کو 1712 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں کیونکہ 15 ویں فنانس کمیشن نے دیہی لوکل باڈیز/ پی آر آئی کو پانی اور حفظان صحت کے لیے گرانٹ دی ہے۔ اگلے پانچ سالوں یعنی26-2025 تک کے لیے 9،032 کروڑ روپے کی ایکیقینی فنڈنگ ہے۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جو خود جودھپور سے رکن پارلیمنٹ ہیں،نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس بات پر زور دیا کہ تمام دیہات میں نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی کا کام شروع کیا جائے تاکہ مقررہ وقت میں اس مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر نے ریاست پر زور دیا تھا کہ وہ دستیاب تمام مرکزی امداد کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نلکا پانی ہر تعلیمی مرکز تک پہنچ جائے جس میںاسکول ، آنگن واڑی سینٹر اور آشرم شالا شامل ہیں ، ہر ریاست کی طرف سے کوشش کی جاتی ہے کہ ان اداروں میں پینےکےلئے ، مڈ ڈے میل پکانے کےلئے ، ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لیے نل کے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔ اب تک ، ریاست میں 54،851 (63فیصد) اسکول ، 25،934 (48فیصد) آنگن واڑی سینٹر اور 18،799جی پی اور سی ایچ سی (62فیصد)کو نل کے پانی کا کنکشن مہیا ہے۔ ریاست سے درخواست کی گئی ہے جلد از جلد نل کے پانی کے کنیکشن کی فراہمی بقیہ اسکولوں اور اے ڈبلیو سی کو یقینیبنائی جائے۔
صحت عامہ پر توجہ کے ساتھ ، ملک بھر میں آن لائن واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) شروع کیا گیا ہے ، جو کووڈ 19 ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ سسٹم کے مطابق ہے ، ایف ٹی کے کے ساتھ ساتھ لیبارٹریوں کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ سے پیدا ہونے والی رپورٹوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں پانی کے معیار کی جانچ کرنے والی 2 ہزار سے زائد لیبارٹریوں کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ ان کے پانی کے نمونے معمولی قیمت پر ٹیسٹ کیے جا سکیں۔
جے جے ایم کے15اگست 2021 کو اعلان کے وقت ، کل 18.93 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے ، ملک کے 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں (17فیصد)کو نل کے پانی کی فراہمی تھی۔ تب سے ، دیہی علاقوں میں رہنے والے 5.11 کروڑ (26.60٪) خاندانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اب ، 8.35 کروڑ سے زیادہ (43.44فیصد) دیہی گھرانوں نے اپنے گھروں میں پینے کے نل کے پانی کی فراہمی ، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور 'آسان زندگی' کو بہتر بنانے کییقین دہانی کرائی ہے۔ کووڈ 19 وبائی امراض اور اس کے نتیجے میں رکاوٹوں نےزمین پر جے جے ایم کے نفاذ کو متاثر کیا ہے لیکن ، قومی جل جیون مشن ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ باقی دیہی گھرانوں کو وقت کے ساتھ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے جا سکیں۔
ش ح ۔ا م۔
U:12007
(Release ID: 1764958)
Visitor Counter : 150