نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے بھارت کا جیو اسپیشل انرجی میپ لانچ کیا

Posted On: 18 OCT 2021 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18اکتوبر؍2021:

بھارت کا جیو اسپیشل انرجی میپ 18اکتوبر 2021ء کو ڈاکٹر راجیوکمار (نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین)، ڈاکٹر وی کے سارسوت(ممبر نیتی آیوگ)اور جناب امیتابھ کانت(سی ای او نیتی آیوگ)کے ذریعے لانچ کیا گیا۔اِسرو کے چیئرمین اور محکمہ خلاء کے سیکریٹری کے سیون نے بھی لانچ کی اس ترقیب میں شرکت کی۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے(آئی ایس آر او)کے تعاون سے نیتی آیوگ نے بھارت سرکار کے وزارت توانائی کی مدد سے بھارت کاایک وسیع جغرافیائی اطلاعاتی سسٹم(جی آئی ایس)تیار کیا ہے۔جی آئی ایس ملک کے تمام توانائی اداروں کی ایک جامع  تصویر پیش کرتی ہے، جو روایتی بجلی پلانٹوں، تیل اور گیس کے کنوؤں ، پیٹرولیم ریفائنریوں ، کوئلہ علاقوں اور کوئلہ بلاکوں، قابل تجدید توانائی  پاور پلانٹوں  اور  قابل تجدید توانائی  وسائل  کی صلاحیت وغیرہ کے بارے میں 27 عدد موضوعاتی تہوں کے توسط سے تصویر فراہم کرتی ہے۔

اس نقشے سے ملک میں توانائی پیداوار اور تقسیم کے بارے میں ایک واضح حکمت عملی مہیا کرنے کے لئے توانائی کے تمام بنیادی اور درمیانی ذرائع اور ان کا ٹرانسپورٹیشن ؍ٹرانسمیشن  نیٹ ورک کی شناخت کرنے اور ان کا پتہ لگانے کی کوشش کرتاہے۔یہ مختلف تنظیموں میں بکھرے ہوئے توانائی ڈاٹا کا انضمام کرنے کے مقصد سے ایک انوکھی کوشش ہے، اسے ایک اشاراتی دلکش تصویری شکل میں پیش کرتاہے۔ یہ ویب جی آئی ایس ٹیکنالوجی اور اوپن سورس سافٹ ویئر میں جدید ترین پیش رفت کا فائدہ اٹھا تا ہے، تاکہ اسے سرگرم اور استعمال کرنےوالے کے عین مطابق بنایاجاسکے۔بھارت کا جیو اسپیشل انرجی میپ منصوبہ تیار کرنے اور سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے لینے میں بھی سود مند ہوگا ۔ یہ دستیاب توانائی  اثاثے کا استعمال کرکے قدرتی آفات کے انتظام میں بھی معاونت کرے گا۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیوں کمار نے بھارت کے جی آئی ایس پر مبنی انرجی میپ کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ توانائی اثاثے کی جی آئی ایس میپنگ بھارت کے توانائی شعبے کے حقیقی وقت میں اور متحدہ طورپر منصوبہ سازی کو یقینی بنانے میں فائدہ مند ہوگا۔اس سے توانائی بازارمیں اہلیت حاصل کرنے کے وسیع امکانات ہیں، آگے چل کر جی آئی ایس پر مبنی توانائی اثاثے کی میپنگ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی اور پالیسی تیار کرنے کے عمل کو تیز کرنے میں بھی یہ مدد کرے گی۔ٹکڑوں میں موجود ڈاٹا کو اس کے ذریعے ایک ساتھ لے آیا گیا ہے اور یہ ایک عظیم تحقیقی اعلیٰ ثابت ہوگا۔

جی ایس آئی پر مبنی بھارت کے انرجی میپ تک اس ویب سائٹ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:

https://vedas.sac.gov.in/energymap.

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 11086)



(Release ID: 1764830) Visitor Counter : 198